تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 6 زخمیوں کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں سے اب تک 19 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں 16 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ حادثے کے وقت فیکٹری میں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے۔
کہاں ہوا حادثہ؟
اتوار کو ویرودھونگر ضلع میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔ اس دھماکے میں موقع پر کام کر رہے مزدوروں کے چیتھڑے اُڑ گئے۔ جب پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچی تو فیکٹری میں ایک اور دھماکہ ہو گیا۔ دوسرے دھماکے کی زد میں آ کر 13 افراد زخمی ہو گئے، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اظہارِ افسوس کیا
اس حادثے پر وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر ایم کے اسٹالن (وزیراعلیٰ تمل ناڈو) نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت دی۔ویرودھونگر کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس واقعے میں اب تک 23 افراد کی موت ہو چکی ہے، جن میں سے 19 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان میں 16 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جبکہ 6 زخمی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران پھر دھماکہ
انہوں نے مزید بتایا کہ جب ریسکیو آپریشن جاری تھا تو دوسرا دھماکہ ہوا، جس کے باعث پولیس، فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ریونیو ٹیم اور رضاکاروں سمیت تقریباً 13 افراد زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی اور میڈیکل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ایک سینئر آئی اے ایس افسر کو نگرانی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
6 دن پہلے بھی ہوا تھا دھماکہ
قابلِ ذکر ہے کہ ویرودھونگر ضلع میں 13 اپریل کو بھی ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 2 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔جنوبی بھارت کی اس ریاست میں سب سے زیادہ پٹاخے تیار کیے جاتے ہیں۔ پورے بھارت میں سب سے زیادہ پٹاخہ فیکٹریاں یہیں موجود ہیں۔ شیوکاسی کو تو بھارت کی پٹاخہ صنعت کا دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی واپسی کے درمیان موسم میں تبدیلی کا سلسلہ…
ٹی وی کے معروف ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال 2‘ میں پرینکا چاہر چودھری اور…
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے…
افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی صبح…
دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ-1073 میں 30 ہزار فٹ…
ایشیئن گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش…