قومی

Tamil Nadu Election Result 2026: تمل ناڈو میں اداکار تھلاپتی وجے کی شاندار لہر، پہلے ہی الیکشن میں درج کر رہے ہیں تاریخی جیت، ڈی ایم کے اور اے ڈی ایم کے کافی پیچھے چھوڑ دیا

Tamil Nadu Assembly Election Results 2026: تمل ناڈو اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ سبھی پارٹیاں اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں، لیکن اس بارریاست میں چاراہم پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہونے کی وجہ سے انتخابی نتائج سے متعلق حتمی اندازہ لگانا کافی مشکل ہوگیا تھا۔ حالانکہ ابتدائی رجحان میں اداکارتھلاپتی وجے کی پارٹی تملیگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) سب سے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اوراکثریت کے قریب پہنچتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ تمل ناڈوکی کل 234 سیٹوں میں سے ٹی وی کے 111 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔

تین گھنٹے سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے بعد تھلاپتی وجے کی پارٹی 111 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ ان کی پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طورپرابھررہی ہے۔ انہوں نے ہرکسی کوحیران کر دیا ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی پارٹی ڈی ایم کے اوراس کے اتحاد 50 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ جبکہ اے آئی ڈی ایم اتحاد 72 سیٹوں پرآگے ہے۔ دیگر کے کھاتے میں کوئی بھی سیٹ نہیں جا رہی ہے۔

دونوں سیٹوں پرآگے چل رہے ہیں تھلاپتی وجے

اس الیکشن میں تھلاپتی وجے خود تروچراپلی ایسٹ اورپیرمبوراسمبلی سیٹوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ وہ دونوں سیٹوں پرکافی آگے چل رہے ہیں۔ تروچراپلی ایسٹ سے تھلاپتی وجے ڈی ایم کے کے امیدوارایس نگوڈی ہردے راج سے آگے چل رہے ہیں۔ تین راونڈ کی ووٹوں کی گنتی کے بعد وجے تھلاپتی کو 12523 ووٹ ملے ہیں جبکہ ڈی ایم کے امیدوارایس نگوڈی کو7237 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح سے تھلاپتی وجے5286 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وہیں اگرپیرمبورسیٹ کی بات کی جائے تووہاں بھی تھلاپتی وجے بڑی سبقت حاصل کررہے ہیں۔ پیرمبورسیٹ پروجے تھلاپتی کو تین راونڈ میں 18684 ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ ڈی ایم کے امیدوارآرڈی شیکرکو10544 ووٹ ملے ہیں۔ تھلاپتی وجے 8140 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

ٹی وی کے نے کیا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ اس الیکشن میں اداکار تھلاپتی وجے کی پارٹی تملیلگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) نے خود کو ریاست میں تبدیلی کی طاقت کے طورپر پیش کیا تھا۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ روایتی دراوڑ پارٹیوں سے پریشان ہوچکے رائے دہندگان کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آج آنے والے نتائج نہ صرف اگلی حکومت طے کریں گے بلکہ آنے والے سالوں کے لئے ریاست کی سیاست کی سمت بھی طے کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

25 minutes ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

1 hour ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

1 hour ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

2 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago