قومی

DMK trailing in third place: تمل ناڈو میں ٹی وی کے نے کیا بڑا الٹ پھیر، ڈی ایم کے کو بڑا جھٹکا، رجحانات میں تیسرے نمبر پر، پارٹی دفتر سے خیمے ہٹنانے لگے کارکنان

چنئی: تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات نے سیاسی حلقوں اور ایگزٹ پولز کے اندازوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ریاست کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہے، جس کے بعد چنئی میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر ’’انا آریوالیم‘‘ میں جشن کے لیے لگائے گئے خیمے ہٹائے جانے لگے ہیں۔

ٹی وی کے کی حیران کن برتری

اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 100 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے اور ریاست کی سب سے بڑی سیاسی طاقت کے طور پر ابھرتی نظر آ رہی ہے۔ اگر یہی رجحانات حتمی نتائج میں تبدیل ہوتے ہیں تو یہ تمل ناڈو کی سیاست میں ایک تاریخی تبدیلی ہوگی، جس طرح ماضی میں سی این انادورائی (1967) اور ایم جی راماچندرن (1977) کے دور میں دیکھی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ اسٹالن اپنی نشست پر پیچھے

ریاست کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی اپنی کولاتور اسمبلی نشست پر پیچھے چل رہے ہیں۔ ابتدائی پانچ راؤنڈ کی گنتی کے بعد وہ ٹی وی کے امیدوار وی ایس بابو سے تقریباً ڈھائی ہزار ووٹوں کے فرق سے پیچھے ہیں، جو کہ ڈی ایم کے کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکہ سمجھا جا رہا ہے۔ تریچی (مشرقی) نشست سے وجے خود بھی تین راؤنڈ کے بعد پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے ہیں۔ دوسری جانب اے آئی اے ڈی ایم کے کے سربراہ ایڈاپڈی کے پلانی سامی اپنی نشست پر 7003 ووٹوں کی مضبوط برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مقابلہ اب بھی کئی سطحوں پر جاری ہے۔

ایگزٹ پولز غلط ثابت

ڈی ایم کے کی کمزور کارکردگی نے ان بیشتر ایگزٹ پولز کو غلط ثابت کر دیا ہے جن میں اسے واضح برتری دکھائی گئی تھی۔ ان اندازوں کی بنیاد ایم کے اسٹالن کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں کیے گئے فلاحی اقدامات اور “دراوڑی ماڈل” کو بنایا گیا تھا، تاہم ابتدائی نتائج اس کے برعکس منظر پیش کر رہے ہیں۔ ابتدائی رجحانات کے بعد ڈی ایم کے کے حامی مایوسی کے عالم میں پارٹی دفتر سے واپس لوٹتے نظر آئے، جبکہ ٹی وی کے کی بڑھتی ہوئی برتری نے ریاست کی سیاست میں ایک نئے دور کی نشاندہی کر دی ہے۔ تاہم حتمی نتائج آنے تک صورتحال میں تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Third BIMSTEC Conference: بِمسٹیک کی روایتی طب، جینیاتی وسائل اور دانشورانہ املاک کے حقوق پر تیسری کانفرنس گوا میں شروع

بِمسٹیک کے نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس بھی منعقد، روایتی طبی معلومات کے تحفظ، دستاویز…

7 hours ago

Bharat Express Urdu National Conclave: بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ، بھارت ایکسپریس اردو  کا نیشنل کانکلیو

مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…

9 hours ago

Punjab Turban Row: پنجاب میں ’پگڑی‘ پر گھمسان تو یوپی میں کانگریس کی نئی بریگیڈ تیار! جانیے 5 ریاستوں کے انتخابات سے پہلے کیا ہے ہلچل؟

اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…

10 hours ago

Special Parliament Session: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی تیاری؟ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…

11 hours ago