قومی

Delhi Weather Update: شمالی بھارت میں ایک بار پھر سردی میں ہوگا اضافہ،محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں بارش اور برف باری کا الرٹ

فروری کے دوسرے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی شمالی بھارت کے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سردی آہستہ آہستہ رخصت ہونے کے آثار دکھا رہی ہے اور دن کے وقت ہلکی گرمائش محسوس کی جا رہی ہے، تاہم صبح اور شام کی خنکی اب بھی برقرار ہے۔ دہلی این سی آر سے لے کر اتر پردیش تک موسم اس وقت تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جہاں دھوپ تیز ہو رہی ہے لیکن کہرا اور دھند مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔ دہلی اور این سی آر میں 9 فروری کو موسم مجموعی طور پر خشک اور صاف رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت بعض مقامات پر ہلکی دھند یا کہرا نظر آ سکتا ہے، جو صبح نو سے دس بجے تک چھٹ جانے کا امکان ہے۔ اس کے بعد دن میں تیز دھوپ نکلے گی اور موسم خوشگوار رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری کے آس پاس متوقع ہے۔

نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، گریٹر نوئیڈا اور فرید آباد میں بھی ملتے جلتے حالات رہیں گے۔ دن میں ہلکی گرمی اور شام و رات کے وقت ٹھنڈک محسوس کی جائے گی۔ شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں موسم کو متوازن رکھیں گی، تاہم فضائی آلودگی اب بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں ہوا کا معیار درمیانی سے خراب درجے میں رہنے کے باعث حساس افراد کو صبح اور شام احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اتر پردیش میں موسم کی صورتحال قدرے مختلف ہے۔ دن کے وقت دھوپ کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن صبح کے اوقات میں کئی اضلاع میں گھنا کہرا مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ گورکھپور، کشی نگر، مہاراج گنج، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، بریلی، پیلی بھیت، اعظم گڑھ، مئو، بلیا، دیوریا، گونڈا اور سیتا پور میں گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں دن کا درجہ حرارت 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، تاہم صبح اور دیر شام ہلکی سردی برقرار رہے گی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے تیز ہونے سے آئندہ دو سے تین دن میں کہرے میں بتدریج کمی اور دن کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند دنوں تک دہلی این سی آر اور اتر پردیش میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ مغربی ہواؤں کا اثر فی الحال پہاڑی علاقوں تک محدود ہے، جہاں 9 سے 11 فروری کے درمیان ہلکی برف باری ہو سکتی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں اس کا اثر صرف درجہ حرارت میں اضافے اور ہلکے بادلوں تک محدود رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

1 hour ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

2 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

2 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

3 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

3 hours ago