قومی

Girl dies of suspected acid ingestion: دہلی میں 16 سالہ نابالغ لڑکی کی تیزاب پینے سے موت

مشرقی دہلی کے گیتا کالونی علاقے میں 16 سالہ نابالغ لڑکی کی مشتبہ حالات میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی نے تیزاب پی لیا تھا، جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے نے اس وقت سنگین رخ اختیار کر لیا جب لڑکی کے شوہر پر قتل اور زبردستی تیزاب پلانے جیسے الزامات سامنے آئے۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں لڑکی کی ماں کے بیانات ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے، جس کے باعث کیس مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ پولیس تمام بیانات اور شواہد کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔

اطلاعات کے مطابق 3 جولائی کو لڑکی کی شادی اتر پردیش کے رام پور کے رہنے والے 22 سالہ نوجوان سے ہوئی تھی۔ یہ شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی اور موجودگی میں انجام پائی تھی، اور بتایا گیا ہے کہ دونوں خاندان آپس میں دور کے رشتہ دار تھے۔ 29 اکتوبر کو لڑکی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے مولانا آزاد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے گیتا کالونی تھانے کو میڈیکو لیگل کیس کی اطلاع دی گئی۔ایم ایل سی رپورٹ میں تیزاب پینے کا ذکر تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  کسی قسم کی مار پیٹ یا زبردستی کی بات درج نہیں تھی۔ اس وقت لڑکی اور اس کی ماں نے ڈاکٹروں اور پولیس کو بتایا تھا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد لڑکی نے خود ہی تیزاب پی لیا۔ بعد میں معاملے نے نیا رخ اختیار کیا۔

23 جنوری کو لڑکی کی ماں نے پولیس تھانے میں نئی شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ لڑکی کے شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور 29 اکتوبر کو زبردستی تیزاب پلایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ لڑکی نابالغ تھی، اس لیے معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ پولیس شادی، عمر سے متعلق دستاویزات، طبی رپورٹس، پرانے اور نئے بیانات اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ فی الحال کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے تاکہ سچائی سامنے آئے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

8 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

9 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

9 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

9 hours ago