Swati Maliwal: دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر اب سیاست شروع ہوتی نظر آرہی ہے۔دراصل بی جے پی نے ان کے ساتھ ہوئی بد سلوکی کے دعووں پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں ڈراما اور سازش قرار دیا تھا۔ اب اس معاملے پر سواتی مالیوامل نے بی جے پی پر پلٹ وار کیا ہے۔ بی جے پی کے کئی لیڈران نے اس معاملہ کو فرزی کہا تھا۔
سواتی مالیوال نے اس معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ،”جنہیں یہ لگتا ہے کہ میرے بارے میں جھوٹھی اور گندی باتیں کرکے مجھے ڈرا دیں گے، ان کو میں کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے سر پر کفن باندھ کر اس چھوٹی سی زندگی میں بہت بڑے کام کیے ہیں۔ میرے اوپر کئی حملے ہوئے لیکن میں کبھی رکی نہیں۔ ہر ظلم سے میرے اندر کی آگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔میری آواز کوئی نہیں دبا سکتا، جب تک زندہ ہوں لڑتی رہوں گی۔
دہلی پولیس کو بدنام کرنے کی سازش-شازیہ
بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ سواتی مالیوال نے جس نوجوان پر الزام لگایا ہے وہ عام آدمی پارٹی کا رکن ہے۔بی جے پی لیڈر شازیہ علمی نے ٹویٹ کر کہا کہ،”مالیوال کے ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس کو بدنام کرنے کے لئے ڈرامہ کیا اور اس کی ساکھ پر سنگین سوال اٹھائے گئے۔ کیا خواتین کے تحفظ کے سنگین مسئلے پر سستی سیاست جائز ہے؟
اسی دوران بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری نے اس معاملے پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو میں ہریش چندر سوریہ ونشی کو عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نےاس معاملے میں ملزمین کو گرفتار کرنے پر دہلی پولیس کی تعریف کی تھی لیکن اس کیس کو فرزی اسٹنگ قرار دیا تھا۔
کیا تھا پورا معاملہ؟
دراصل دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ ایمس کے گیٹ نمبر 2 پر بد سلوکی اور چھیڑچھاڑ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس کی اطلاع خود سواتی مالیوال نے ٹویٹ کرکے دی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ،”نشے میں ملوث ایک بلینو کار ڈرائیور ان کے قریب رکا اور اس نے خاتون کو برے ارادے سے گاڑی میں بیٹھنے کے لئے کہا۔ خاتون کے انکار کرنے پر وہ چلا گیا اور سروس لین سے یو ٹرن لے کر واپس آگیا۔ کار ڈرائیور نے ایک بار پھر خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کے لئے کہا۔ خاتون نے اسے ڈانٹ لگائی۔ جب وہ ڈرائیور سائڈ کی ونڈو کے قریب پہنچی تو کار ڈرائیور نے جلدی سے کھڑکی کا شیشہ اوپر کر لیا۔ خاتون کا ہاتھ کار میں پھنس گیا اور انہیں 10-15 میٹر تک گھسیٹاگیا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…