بھارت ایکسپریس۔
Bibhav Kumar Bail Plea: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے معاون ویبھوکمارکی ضمانت عرضی پرپیر (27 مئی) کو تیس ہزاری کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران ویبھوکمارکے وکیل ہری ہرن نے کہا کہ سواتی مالیوال زبردستی سی ایم ہاؤس میں گھسی تھیں۔ ان کا ارادہ پریشان کرنے کا تھا۔ رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے انہیں کچھ بھی کرنے کی چھوٹ نہیں دی جاسکتی ہے۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے ویبھو کمارپرمارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔
دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں سماعت کے دوران سواتی مالیوال بھی موجود رہیں۔ ویبھو کمارکے وکیل ہری ہرن نے کہا کہ سواتی مالیوال کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آرمیں آئی پی سی کی دفعہ 308 لگائی گئی ہے، جس پرسیشن کورٹ میں سماعت ہوسکتی ہے۔ آئیے ایف آئی آردیکھیں اوردیکھیں کہ کیا یہ دفعات نافذ بھی ہوتی ہیں۔ دفعہ 308 آئی پی سی، کیا اسے بھی ایسے ہی رکھا گیا ہے؟ سواتی مالیوال نے یہ نہیں کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے بلانے پراحاطے میں آئی تھیں۔
رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے کیا کچھ بھی کرنے کی چھوٹ؟ ویبھو کمارکے وکیل کا سوال
وکیل ہری ہرن نے سوال کیا کہ سواتی مالیوال سی ایم ہاؤس میں گھس گئیں۔ یہ یہ تجاوزات کے برابر ہے۔ کیا کوئی بھی اس طرح سے سی ایم ہاؤس میں گھس سکتا ہے؟ ہم نے ان کے (مالیوال) خلاف تجاوزات کی شکایت بھی کی ہے۔ یہ وزیراعلیٰ کا گھرہے، کیا کوئی اس طرح سے آسکتا ہے؟ رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے کیا آپ کو کچھ بھی کرنے کی چھوٹ ہے؟
ویبھو کمارکے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل سے کہا گیا کہ رکن پارلیمنٹ کو آپ باہرانتظار کراؤگے؟ وہ اس طرح کے بیان دے کر فوراً اکسانے کا کام کر رہی تھیں۔ انہیں سی ایم ہاؤس میں کس نے بلایا؟ وہ اپنے دل میں کچھ سوچ کرآئی تھیں۔ آنے سے پہلے انہوں نے کچھ سوچ رکھا تھا۔ پھرانہوں نے باربار سیکورٹی اہلکاروں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ویبھو کمار سے بات کی ہے؟
دہلی پولیس کی جانچ پراٹھے سوال
سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ سواتی مالیوال باربار ویبھو کمار کے بارے میں پوچھ رہی تھیں۔ کیا انہیں بلایا گیا تھا؟ انہیں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرکس نے بلایا؟ وہ زبردستی اندرگھس رہی تھیں۔ یہ تجاوزات ہے اورایف آئی آرہمارے خلاف ہے۔ یہ کس طرح کی جانچ ہے؟ ویبھو کمار کے وکیل نے دہلی پولیس پر بھی سوال اٹھائے۔ دلیلیں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ بنائی گئی رپورٹ کو نظرانداز کیوں کیا؟ یہ کس طرح کی جانچ ہے؟
بھارت ایکسپریس۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…