بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اپنی بے باکی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ اکثر کسی نہ کسی معاملے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ حال ہی میں، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 میں سوارا نے اپنے شوہر فہد کی شکست کے بعد ای وی ایم پر سوالات اٹھائے تھے اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔ ادھر انتخابی نتائج کے اگلے ہی دن اتر پردیش کے سنبھل میں تشدد پھوٹ پڑا۔ یہ تشدد مغل دور کی مسجد کے سروے کی وجہ سے ہوا۔ اتوار کو اس کی مخالفت کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔جس دوران پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اب سوارا بھاسکر نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سوارا بھاسکر نے اپنےایکس اکاونٹ پر سنبھل میں تشدد کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے سنبھل تشدد سے متعلق ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہم ہندوستان میں ایسی صورتحال میں ہیں جہاں قانون نافذ کرنے والے عام شہریوں کو گولی مار رہے ہیں۔ کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوارا بھاسکر نے ہندوستانی عدلیہ کو بھی نشانہ بنایا اور پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘اور عدلیہ؟ وہ شاید بھگوان سے مشورہ لے رہے ہیں کہ انہیں اپنا کام کیسے کرنا چاہیے۔ یہ واقعی بکواس ہے۔یاد رہے کہ سوارا بھاسکر کا نشانہ سابق سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ کے اس بیان پر تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بھگوان سے دعا کر رہے تھے کہ ایودھیا-بابری مسجد کیس جلد از جلد حل ہو جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…
بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…
ان دنوں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے،…
ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق کھدائی کی جگہ کے آس پاس کے مکانات کے حصے بھی…
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…