مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننا ہے تو ’سودیشی‘ (مقامی مصنوعات) اپنانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سودیشی مصنوعات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔
دیہی معیشت میں کوآپریٹیو سیکٹر کا کردار
امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کوآپریٹو سیکٹر نے بھارت کی دیہی معیشت کو نئی زندگی دی ہے اور آج یہ دیہی ترقی کا مضبوط ستون بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’وزیراعظم مودی نے کوآپریٹیو سیکٹر کے قیام سے دیہی معیشت کے لیے نئی لائف لائن تیار کی۔ اس سیکٹر کے ذریعے ملک کی معیشت کو 11ویں سے 4ویں پوزیشن تک لایا گیا ہے۔ اب ہم تیسرے نمبر کے قریب ہیں، لیکن اگر دنیا میں نمبر ایک بننا ہے تو سوَدیشی کے سوا کوئی متبادل نہیں۔ ملک کے ہر شہری کو سوَدیشی اپنانا ہوگا۔‘‘
’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم پر زور
امت شاہ نے اپنی تقریر میں وزیراعظم مودی کی ماحولیاتی مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا: ’’وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ ہر شخص دو درخت لگانے کا عہد کرے—ایک ماں دھرتی کے نام اور دوسرا اپنی جننی ماں کے نام۔ یہ عہد ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت کے چیلنجز سے نمٹنے میں بڑی مدد دے گا۔‘‘
کوآپریٹیو شوگر فیکٹریوں اور بایو گیس منصوبے کا افتتاح
امت شاہ نے یہ بات مہاراشٹر کے کوپَرگاؤں میں منعقد ایک تقریب میں پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اسی روز انہوں نے ڈاکٹر وٹھل راؤ وکھے پاٹل کوآپریٹو شوگر فیکٹری کے توسیع شدہ حصے کا بھی افتتاح کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت حالیہ بارشوں سے متاثرہ کسانوں کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔
متاثرہ کسانوں کی امداد کے لیے فنڈ
امت شاہ نے بتایا کہ این ڈی اے کے تمام ارکان اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ بارش سے متاثرہ کسانوں کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ میں دی ہے۔ انہوں نے اپنی ریاستی یاترا کے دوران شرڈی سائی دھام کا بھی دورہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…