لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی مہاراشٹرکی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف شیوسینا کے 16 اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اورفوری طورپرشندے حکومت پوری طرح سے مستحکم ہوگئی ہے۔ حالانکہ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ چکا ہے۔ وہیں کانگریس کے نوجوان لیڈرملند دیوڑا پارٹی کو الوداع کہہ کرشندے گروپ کی شیوسینا میں شامل ہوچکے ہیں۔ اسی درمیان سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئرلیڈر سشیل کمار شندے نے ایسا بیان دیا ہے، جو سیاسی گرمی میں مزید اضافہ کردے گا۔ منموہن سنگھ کی حکومت میں وزیررہے سشیل کمارشندے نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی نے انہیں اوران کی بیٹی پرنیتی شندے کو آفر دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کبھی کانگریس نہیں چھوڑیں گے۔
سشیل کمارشندے نے سولاپورکے اکّل کوٹ تالوکہ میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔ شندے نے کہا کہ بی جے پی نے مجھے اور پرنیتی شندے کو آفردیا ہے۔ بھلے ہی بی جے پی پیشکش کرے، لیکن کانگریس ہمارے خون میں ہے۔ ہم کانگریس کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ سشیل کمارشندے نے کہا، ’’میں دوبارالیکشن ہارچکا ہوں۔ پرنیتی اورمیرے لئے بی جے پی میں شامل ہونے کا آفرآیا ہے، لیکن اب یہ کیسے ممکن ہے؟ جس ماں کی گود میں ہم بڑے ہوئے، جہاں ہم نے اپنا بچپن اورجوانی گزاری، اسے کیسے بھول جائیں؟ اب میں 83 سال کا ہوں۔ تواب میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ جو بی جے پی کہہ رہی ہے، وہ صحیح ہے۔‘‘ سشیل کمارشندے نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ بھی جانتے ہیں کہ پرنیتی بی جے پی کے جھانسے میں نہیں آئیں گی۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کیا کہا؟
سابق وزیراعلیٰ سشیل کمارشندے نے کہا، ’’سیاست میں ہاراورجیت ہوتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ہوا تھا پنڈت جواہرلال نہروکے ساتھ۔ وہ بھی ہارگئے تھے۔ پنڈت نہرو نے کہا تھا کہ چھوٹے بچے کو شروع میں سہارا دینا پڑتا ہے۔ پھروہ اپنے آپ چلنے لگتا ہے۔ وہ چلتے چلتے گرجاتا ہے اورپھرکھڑا ہوجاتا ہے۔ گرکرپھراٹھنا… پھروہ چلنے لگتا ہے۔‘‘ سشیل کمار شندے نے کہا کہ یہ مثال ایسی ہے کہ انسان کو تکلیف ہوتی ہے، لیکن پھرطاقت ملتی ہے۔ کسی بات کی تشویش مت کرو۔ خراب دن بھی نکل جائیں گے۔ ہمارے پاس پھر سے شانداراور قابل فخرلمحے ہوں گے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے۔ کانگریس کوعوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بھی اچھے دن آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: بی جے پی مسلم ووٹوں کے لئے تیار کر رہی ہے بڑا پلان، یوپی کے 4100 گاؤں میں ’قومی چوپال‘ کی تیاری
سشیل کمارشندے منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران ملک کے وزیرداخلہ تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کے وزیرتوانائی کا عہدہ بھی سنبھالا۔ وہ 2006-2004 کے دوران آندھرا پردیش کے گورنرتھے۔ کانگریس میں سشیل کمارشندے کا قد ہے۔ اس کے علاوہ سولا پورضلع میں ان کی اچھی خاصی پکڑہے۔ ان کی بیٹی پرنیتی بھی رکن اسمبلی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…