قومی

Man falls from 10th floor: جاکو راکھے سائیاں… 10ویں منزل سے موت بن کر گرے نتن بھائی، 8ویں منزل کی ریلنگ نے یوں بچا لی زندگی

گجرات کے شہر سورت سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ جہانگیرآباد علاقے کی ’ٹائم گلیکسی‘ عمارت میں جمعرات کے روز ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ 10ویں منزل پر رہائش پذیر 57 سالہ نتن بھائی آڈیا کھڑکی سے نیچے گر گئے، لیکن قدرت کا کمال دیکھیں کہ وہ زمین پر گرنے کے بجائے 8ویں منزل کی گرل میں جا کر پھنس گئے۔ انہیں محفوظ نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کی تفصیل

معلومات کے مطابق نتن بھائی اپنے گھر کی کھڑکی کے پاس سو رہے تھے۔ صبح کے وقت اچانک ان کا توازن خراب ہوا اور وہ کھڑکی سے سیدھا نیچے گرنے لگے۔ 10ویں منزل سے گرنے کے دوران موت سامنے کھڑی تھی، لیکن قسمت نے ساتھ دیا۔ وہ 8ویں منزل کی کھڑکی کی بیرونی گرل اور بالکونی کی ریلنگ کے درمیان پھنس گئے۔ ان کا ایک پیر جالی میں شدید پھنس گیا، جس کی وجہ سے وہ ہوا میں لٹکے رہے۔

ایک گھنٹہ ہوا میں جھولتی رہی جان

جب عمارت کے دیگر رہائشیوں نے بزرگ کو اس طرح ہوا میں لٹکتے دیکھا تو علاقے میں ہڑبونگ مچ گئی۔ نتن بھائی تقریباً ایک گھنٹہ زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے۔ ان کا پورا جسم ہوا میں تھا اور صرف ایک پیر کے سہارے وہ گرل پر ٹکے ہوئے تھے۔ فوری طور پر معاملے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی تین مختلف اسٹیشنوں کی فائر ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

ریسکیو آپریشن

موقع پر پہنچ کر فائر ٹیم نے بغیر کسی تاخیر کے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ صورتحال نازک تھی کیونکہ معمولی سی کوتاہی بزرگ کی جان لے سکتی تھی۔ فائر اہلکاروں نے بڑی احتیاط کے ساتھ بہادری دکھاتے ہوئے بزرگ تک پہنچ کران کے پھنسے ہوئے پیر کو گرل سے آزاد کرایا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی سخت محنت کے بعد انہیں محفوظ نیچے اتار لیا گیا۔

’جاکو راکھے سائیاں، مار سکے نہ کوئی‘

اس واقعے نے ایک بار پھر اس پرانی کہاوت کو سچ ثابت کر دیا کہ ’جاکو راکھے سائیاں، مار سکے نہ کوئی‘۔ 10ویں منزل سے گرنے کے باوجود بزرگ کا محفوظ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی اور بہادری کی بھرپور تعریف کی ہے۔ فی الحال بزرگ کو ہلکی چوٹیں آئیں ہیں، لیکن ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

32 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

43 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

52 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago