بھارت ایکسپریس /سپریم کورٹ نے پیر کو مرکز کو 12 دسمبر تک کا وقت دیا ہے کہ وہ عبادت گاہوں (خصوصی انتظامات) ایکٹ 1991 کی بعض دفعات کی درستگی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر ایک جامع حلف نامہ داخل کرے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے -بی۔ پارڈی والا کی سربراہی والی بنچ نےمرکزی حکومت کے نمائندے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی طرف سے کی گئی عرضی کا نوٹس لیا کہ اب تک کیوں جواب داخل نہیں کیا جا سکا۔
یہ ایکٹ کسی عبادت گاہ کی بحالی یا اس کے کردار میں تبدیلی کے لیے مقدمہ دائر کرنے سے منع کرتا ہے
مہتا نے بنچ کے سامنے عرض کیا کہ انہیں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے حکومت سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں اس کے لئے وقت دیا جانا چاہئے۔
سینئر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے عرض کیا کہ انہوں نے اپنی عرضی میں ایکٹ کو الگ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ ایودھیا تنازعہ کی طرح کاشی اور متھرا میں مبینہ متنازعہ مقامات سے متعلق معاملات کو بھی ایکٹ کے دائرے سے باہر رکھا جانا چاہئے۔
سوامی نے کہا: میں ایکٹ منسوخ کرنے کو نہیں کہہ رہا ہوں۔ لیکن دومندروں کو آپس میں جوڑا جانا چاہیےاس سے ایکٹ جوں کا توں رہ سکتا ہے۔
بنچ نے کہا کہ وہ سوامی کی عرضی پر سماعت کی اگلی تاریخ پر غور کرے گی۔
دلائل سننے کے بعد، سپریم کورٹ نے معاملے کو ملتوی کر دیا اور مرکز سے کہا کہ وہ 12 دسمبر کو یا اس سے پہلے ایک جامع حلف نامہ داخل کرے، اور اس معاملے کی مزید سماعت جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں طے کی گئ ہے ۔
بنچ نے 21 اکتوبر کو مرکز کو ہدایت دی تھی کہ وہ 31 اکتوبر کو یا اس سے پہلے حلف نامہ داخل کرے۔ انہوں نے اس معاملے کی مزید سماعت 14 نومبر کو کی ہے۔
12 مارچ 2021 کو اس وقت کے چیف جسٹس ایس-اے- بوبڈے کی سربراہی والی بنچ نے قانون کی بعض دفعات کے جواز کو چیلنج کرنے والےوکیل اشونی اپادھیائے کی طرف سے دائر درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا تھا۔
اپادھیائے کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ 1991 کا ایکٹ ‘پبلک آرڈر’ کی آڑ میں نافذ کیا گیا تھا، جو ریاست کا موضوع ہے اور ‘ہندوستان کے اندر زیارت گاہیں’ بھی ریاست کا موضوع ہیں۔ اس لیے مرکز قانون نہیں بنا سکتا۔ اس کے علاوہ آرٹیکل 13(2) ریاست کا بنیادی حقوق چھیننے کے لیے قانون بنانے سے منع کرتا ہے، لیکن 1991 کا ایکٹ ہندوؤں، جینوں، بدھوں، سکھوں کے تباہ شدہ ‘عبادت گاہوں اور زیارت گاہوں’ کو بحال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ .
انھوں نے مزید کہا: ایکٹ میں بھگوان رام کی جائے پیدائش شامل نہیں ہے، لیکن اس میں بھگوان کرشن کی جائے پیدائش شامل ہے، حالانکہ دونوں بھگوان وشنو کے اوتار ہیں اور یکساں طور پر دونوں ہی پوجے جاتے ہیں، اس لیے یہ ایک طرح کی من مانی ہے۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…