Supreme Court on Maharashtra MLAs Disqualification: سپریم کورٹ نے شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے شرد پوارگروپ کی عرضیوں پرآج سماعت کی۔ عرضی میں عدالت سے مہاراشٹراسمبلی اسپیکرکوکچھ اراکین اسمبلی کے خلاف نا اہلی کی کارروائی پرجلد فیصلہ لینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سالسٹرجنرل تشارمہتا سے کہا کہ کسی کو مہاراشٹراسمبلی کے اسپیکرکو مشورہ دینا ہوگا کہ وہ عدالت کے حکم کو خارج نہیں کرسکتے۔
عدالت نے کہا کہ گزشتہ بار ہم نے سوچا تھا کہ اسپیکرکوبہترسمجھ ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملے پرقدم اٹھانے میں غیرمعینہ مدت تک کا وقت نہیں لینا چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ اسمبلی اسپیکرکو یہ دکھانا چاہئے کہ وہ معاملے کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ جون کے بعد سے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
اسمبلی اسپیکر کو دکھاوا نہیں کرنا چاہئے: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کہا کہ اسمبلی اسپیکرکودکھاوا نہیں کرنا چاہئے بلکہ سماعت ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ کا ماننا ہے کہ اگراسے مہاراشٹراسمبلی اسپیکرکے ذریعہ مناسب ڈیڈ لائن متعین نہیں ملتا ہے تو وہ ایک ڈیڈلائن مقررکرنے والا ایک لازمی حکم جاری کرے گا، کیونکہ اس کے حکم پرعمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت کا ماننا ہے کہ اسپیکرکوکم ازکم آئندہ الیکشن سے پہلے اراکین اسمبلی کی اہلیت پرفیصلہ لینا چاہئے۔
گزشتہ 6 ماہ میں اسپیکر نے کارروائی نہیں کی: چیف جسٹس
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہا کہ اتنے دنوں میں اسپیکردن بدن سماعت کرکے کم ازکم وقت میں اس موضوع کو نمٹا سکتے تھے۔ ہفتے میں دودن تین دن سماعت کرنے سے مسئلہ وقت پرکیسے حل ہوگا؟ عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے معاملے میں جولائی میں نوٹس جاری کیا اورستمبرمیں سماعت کی۔ ہمیں امید تھی کہ اسپیکر جلد سماعت کریں گے۔ 6 ماہ گزرچکے ہیں، لیکن اسپیکرنے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایسے میں ہمیں مجبوری میں کہنا ہوگا کہ دو ماہ میں فیصلہ کریں۔
شرد پوار نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اورشیوسینا (یوبی ٹی) نے کچھ اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق بروقت فیصلہ لینے کے لئے این سی پی سربراہ شرد پوارنے مہاراشٹراسمبلی اسپیکر کو احکامات دینے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ شرد پوارنے کہا کہ سپریم کورٹ اسپیکرکو فیصلہ لینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن متعین کرسکتا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ معاملے میں تاخیرکی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…