بھارت ایکسپریس۔
فلطین کی عسکری تنظیم حماس کے کارکنان اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان جاری جنگ ہر گزرتے ایام کے ساتھ خوفناک ہوتی جارہی ہیں،فلسطین کے شہرغزہ میں واقع اسکولوں کے احاطوں میں عارضی طور پر مقیم فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہیں، کیونکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر غذا، پانی اور بجی سمیت دیگر اشیا بند کردی گئی ہیں۔
اس جنگ نے دنیا کو دو خمیوں میں تقسیم کردیا ہے،ایک طرف یورپی ممالک اسرائیل کی حمایت میں ہیں تو وہیں دوسری جانب معدود چند مسلم ممالک فلسطین کے حق میں ہیں۔
ادھر آج ملک کے متعدد شہروں جیسے حیدر آباد،لکھنؤ سمیت کئی شہروں کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں اور قنوت نازلہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ حیدر آباد کی بیشتر مساجد میں آج نماز جمعہ کے موقع پر مسلمانوں نےبارگاہ رب العزت نے مظلوم فلسطینیوں کے حق اور ان کی مدد کے لئے دعائیں کیں،اس کے علاوہ نماز جمعہ دوران ہی قنوت نازلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ چھ ایام قبل عسکری تنظیم حماس کے کارکنان نے اسرائیل کے شہری علاقوں میں داخل ہوگئے، اور اسرائیلی فوجیوں اور عہدیداروں کونشانہ بنایا،اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نےغزہ سمیت دیگرعلاقوں پر اندھا دھن بمباری کی،جس کے نتیجہ میں کئی معصوم بچوں سمیت ہزاروں لوگ جاں بحق ہوئے، اتنا ہی مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے غزہ کے اسکولوں کے احاطہ میں عارضی طورپر مقیم مظلوم فلسطینی شہری 24 گھنٹوں کے اندر نکل جائیں،اور اب مقررہ وقت بھی ختم ہونے کو ہے ۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ٹینکوں کو غزہ کے سرحدوں پر نصب کیا جارہا ہے،تاکہ غزہ شہر پر اندھا دھند حملے کئے جاسکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…