نئی دہلی: وارانسی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیجانب سے گاندھی اقدار کی اشاعت و تبلیغ کرنے والی سوسائٹی ‘سرو سیوا سنگھ’ کی عمارت کو منہدم کرنے کا حکم دینے کے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے 10 جولائی کو سماعت کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے جمعہ کے روز ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی عرضیوں کا نوٹس لیا اور کہا کہ وہ ضلع مجسٹریٹ کو مطلع کر سکتے ہیں کہ سپریم کورٹ پیر کے روز عرضی پر سماعت کرنے پر راضی ہو گئی ہے اور اس دوران ڈھانچہ منہدم نہ کیا جائے.
عمارت کو منہدم کرنے کے حکم پر روک لگانے کی درخواست
بتا دیں کہ عدالت کے سامنے معاملے کی فوری سماعت اور عمارت کو منہدم کرنے کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کرتے ہوئے بھوشن نے کہا کہ سرو سیوا سنگھ کی بنیاد 1948 میں آچاریہ ونوبا بھاوے نے مہاتما گاندھی کے افکار اور فلسفے کو پھیلانے کے لیے رکھی تھی اور اب مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس کو منہدم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اسے پیر یعنی 10 جولائی کو سماعت کے لیے فہرست میں شامل کریں گے۔
ناردرن ریلوے کے نوٹس کو کیا گیا تھا چیلنج
واضح رہے کہ اس سے قبل تنظیم نے وارانسی ضلع میں 12.90 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے لیے ناردرن ریلوے کے جاری کردہ نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ تنظیم نے کہا کہ اس نے وارانسی کے ‘پرگنہ دیہات’ میں اس کے کیمپس کے لیے مرکزی حکومت سے ‘1960، 1961 اور 1970 میں تین رجسٹرڈ سیل ڈیڈز’ کے ذریعے زمین خریدی تھی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈھانچہ گرانے سے متعلق ایک نوٹس جاری کیاتھا اور انہیں ہائی کورٹ نے تنظیم اور ناردرن ریلوے کے درمیان تنازعات کے تعلق سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا تھا۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ نے 26 جون کو کہا تھا کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق یہ زمین ریلوے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھیت سے چرا لے گئے ڈھائی لاکھ کے ٹماٹر، خواتین کسان کا ہوگیا برا حال، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…