Karnataka Shakti Scheme: کرناٹک میں مفت بس ٹکٹ کے لئے ہندو شخص نے پہنا برقعہ ، جانیں پھر کیا ہوا

Karnataka Shakti Scheme: کرناٹک کے دھارواڑ ضلع میں جمعرات کو ایک عجیب  وغریب  واقعہ پیش آیا۔ بس اسٹاپ پر برقعہ پہنے  ایک ہندو شخص پکڑا گیا۔ کرناٹک حکومت کی شکتی اسکیم کے تحت مفت بس کی سواری حاصل کرنے کے لیے ویربھدریا متھاپتی نامی اس شخص نے برقع پہنا ہوا تھا۔

دراصل یہ پورا معاملہ کرناٹک کے دھارواڑ ضلع کا ہے، جہاں بس اسٹاپ پر ایک ہندو شخص کو برقعہ پہنے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کا نام ویربھدرایا متھا پتی ہے۔ لوگوں کو شک ہوا تو وہ اس کے پاس گئے اور پوچھنے لگے۔ اس شخص (ویربھدرایا متھا پتی) نے اپنا دفاع کرنا شروع کیا اور دعویٰ کیا، ‘میں نے یہ برقع اس لیے پہنا تھا تاکہ میں بھیک مانگ سکوں…’ تاہم اس کا جواب لوگوں کو مطمئن نہ کر سکا۔ اتنا ہی نہیں اس شخص سے ایک خاتون کے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی بھی ملی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لوگ ویربھدریا کے جواب سے مطمئن نہیں تھے۔ لوگوں کا شک مزید گہرا ہوگیا کہ اس نے شکتی اسکیم کے تحت مفت بس ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے یہ بھیس اختیار کیا تھا۔ ویربھدریا کے پاس ایک خاتون کے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی بھی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ خواتین کے لیے مفت بس سروس فراہم کرنا کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کے  ذریعہ کئے گئے  پانچ انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔

شکتی یوجنا کیا ہے؟

شکتی اسکیم کے تحت کرناٹک کی خواتین ریاست میں سرکاری بسوں میں مفت سفر کرسکتی ہیں۔ یہ کانگریس پارٹی کی پہلی پانچ انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے۔ جس پر گزشتہ ماہ ہی عمل کیا گیا ہے۔ روزانہ 41.8 لاکھ سے زیادہ خواتین مسافر اس مفت سفری سروس سے مستفید ہو رہی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق، عہدیداروں نے کہا کہ اس اسکیم سے ریاستی خزانے کو سالانہ 4,051.56 کروڑ روپے کا تخمینہ لگے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

26 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago