قومی

SC seeks response from NIA on bail plea of Shabbir Shah: سپریم کورٹ نے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی ضمانت عرضی پر این آئی اے سے طلب کیا جواب، دو ہفتے بعد ہوگی سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں ملزم علیحدگی پسند کشمیری لیڈر شبیر احمد شاہ کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر جمعرات کے روز نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ اس دوران عدالت نے شاہ کی عبوری ضمانت کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اب ان کی باقاعدہ ضمانت عرضی پر دو ہفتے بعد سماعت ہوگی۔

شبیر شاہ کی جانب سے سینئر وکیل کولن گونسالویس نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 74 سالہ شاہ گزشتہ چھ سال سے جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں تقریباً 400 گواہوں کی فہرست دی گئی ہے لیکن اب تک صرف 15 گواہ ہی گواہی دے سکے ہیں۔ گونسالویس نے یہ بھی کہا کہ شاہ کو باقاعدہ ضمانت پر سماعت تک عبوری ضمانت دی جانی چاہئے، تاکہ ان کی عمر اور صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں راحت مل سکے۔

سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

حالانکہ، سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے کی اگلی سماعت مقررہ تاریخ پر ہوگی۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے شبیر شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ شبیر شاہ پر جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے اور حوالہ کے ذریعے دہشت گردی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کا الزام ہے۔

شبیر کو 4 جون 2019 کوNIA نے کیا تھا گرفتار

شبیر شاہ کو 4 جون 2019 کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر حزب المجاہدین کے سید صلاح الدین، لشکر طیبہ کے حافظ سعید اور افتخار حیدر رانا جیسے پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں سے رابطے کا بھی الزام ہے۔ اے آئی اے کا دعویٰ ہے کہ شاہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے اور جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے میں کردار ادا کیا۔

یہ معاملہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق ہے جس کی این آئی اے مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔ شبیر شاہ کی گرفتاری کے بعد سے یہ معاملہ سرخیوں میں رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

20th Rozgar Mela: روزگار میلے میں وزیر اعظم نریندر مودی 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو دیں گے تقرری نامے

روزگار میلے کے ذریعے جن شعبوں میں نوجوانوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں، ان…

13 minutes ago

Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کی تنخواہ کی حد بڑھنے سے ملازمین پر کیا اثر پڑے گا،کیوں ہو رہی ہے تنقید؟

ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم (EDLI) کے تحت ای پی ایف کے ارکان کو ملازمت…

16 minutes ago

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

37 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

50 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

55 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

1 hour ago