بھارت ایکسپریس۔
Delhi Liquor Scam Case: دہلی شراب پالیسی کیس میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرسنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے جواب داخل کرنے کوکہا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت والی سپریم کورٹ بنچ نے پیرکے روزاس معاملے میں ای ڈی کو نوٹس جاری کیا اوراس سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
سنجے سنگھ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کیا چیلنج
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سنجے سنگھ کو ضمانت دینے سے انکارکردیا تھا۔ سماعت کے دوران ضمانت کی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ کی درخواست کو بھی ٹیگ کیا، جس میں سنجے سنگھ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری اورریمانڈ کوچیلنج کیا تھا۔
آئندہ سماعت 5 مارچ کو ہوگی
سنجے سنگھ کی طرف سے سینئروکیل ابھیشیک منوسنگھوی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور ضمانت کے ساتھ درخواست کی کہ دونوں مقدمات کو پہلے سے زیرالتوا کیس کے ساتھ ٹیگ کیا جائے۔ ضمانت کی درخواست داخل کرنے سے پہلے سنجے سنگھ نے گرفتاری اور ریمانڈ کو بھی چیلنج کیا ہے، جس پرسپریم کورٹ نے پہلے ہی سماعت کے لئے 5 مارچ کی تاریخ مقررکی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دونوں کیس ایک ساتھ سنیں گے۔
دہلی ہائی کورٹ نے 7 فروری کو سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے بعد سنجے سنگھ نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ 3 نومبرکوعام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے گرفتاری اورریمانڈ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں سنجے سنگھ کوگرفتار کیا ہے۔ سنجے سنگھ نے گرفتاری کودہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔
7 فروری کو درخواست ضمانت ہوئی تھی مسترد
20 اکتوبرکو دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف سنجے سنگھ کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ ای ڈی نے سنجے سنگھ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ای ڈی کی گرفتاری اورریمانڈ کے خلاف سنجے سنگھ کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ریکارڈ پرمواد کی عدم موجودگی میں تفتیشی ایجنسی پر سیاسی طورپرمحرک ہونے کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔ سنجے سنگھ نے گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسے ریمانڈ پربھیجنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 7 فروری کو سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دیا، جس کے خلاف سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، جس پرای ڈی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…