بھارت ایکسپریس۔
Congress MP Geeta Kora Joins BJP: جھارکھنڈ میں پیرکے روز کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کی واحد رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ گیتا کوڑا نے جھارکھنڈ بی جے پی کے صدربابو لال مرانڈی اوراپوزیشن لیڈرعمرباؤری کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھاما۔ گیتا کوڑا ریاست کے سابق وزیراعلیٰ مدھوکوڑا کی اہلیہ ہیں۔ گیتا کوڑا سنگھ بھوم سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ کافی وقت سے پارٹی سے ناراض چل رہی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کولہان علاقے میں گیتا کوڑا کی اچھی پکڑہے۔ اسے انڈیا الائنس کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ کئی ماہ سے گیتا کوڑا کانگریس لیڈرشپ سے ناراض چل رہی تھیں، جس کا اشارہ انہوں نے کئی باراس بات کی طرف اشارہ بھی کیا تھا کہ حالات ایسے ہی رہے تو وہ پارٹی چھوڑ دیں گی، لیکن کانگریس ہائی کمان اورریاست کے بڑے لیڈران نے ان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اب گیتا کوڑا کے اس فیصلے کے بعد ریاست میں برسراقتدارالائنس کے کمزورپڑنے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…
اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ…
حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…
مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بی ایم سی الیکشن الگ سے لڑنے…
وزیر اعلی آتشی سنگھ نے کہا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی حمایت…
اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…