قومی

Supreme Court protects Thane Dargah from Demolition: تھانے کی درگاہ منہدم کرنے پرسپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، 7 دنوں کا لگایا اسٹے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تھانے درگاہ کو منہدم کرانے پرسات دنوں کی روک لگا دی ہے۔ جسٹس سندیپ مہتا اورجسٹس پرسنا بی ورالے کی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمیٰ نے ٹرسٹ کو حکم دیا کہ وہ ڈھانچے کومنہدم کئے جانے سے متعلق حکم کو واپس لینے کے لئے بامبے ہائی کورٹ جائیں۔ سپریم کورٹ بامبے ہائی کورٹ کے 10 مارچ کے حکم کے خلاف ٹرسٹ کی عرضی پرسماعت کررہی تھی، جس میں درگاہ کے غیرمجازحصوں کوگرانے کا حکم دے دیا گیا۔

ٹرسٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کو دیا چیلنج

ٹرسٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کواس بنیاد پرچیلنج دیا ہے کہ اس نے اہم حقائق پرغورنہیں کیا کہ تعمیرات سے متعلق دائرسول سوٹ  اپریل 2025 میں خارج کردیا گیا تھا۔ ٹرسٹ کے وکیل نے کہا کہ کل 17,610  مربع فٹ کے کل تعمیر شدہ رقبے میں سے صرف 3,600 مربع فٹ کا تنازعہ تھا۔

مقدمے کے بارے میں انکشاف نہ کرنا شرمناک: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ مقدمے کے بارے میں انکشاف نہ کرنا شرمناک ہے اوراگرپہلے انکشاف کیا جاتا توہائی کورٹ الگ فیصلہ دے سکتا تھا۔ بینچ نے کہا کہ اگربامبے ہائی کورٹ فیصلہ واپس لینے پر سماعت کرنے سے انکار کرتا ہے تو ٹرسٹ سپریم کورٹ کا رخ کرنے کے لئے آزاد ہے۔ اس طرح سے درگاہ کمیٹی کو بڑی راحت ملی ہے اوراگرہائی کورٹ نے اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کیا تو پھر سپریم کورٹ جانے کا اختیارہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago