بھارت ایکسپریس۔
مغربی بنگال اساتذہ بھرتی کو منسوخ کرنے کے معاملے میں ممتا حکومت کو سپریم کورٹ سے بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے بھرتی کو منسوخ کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پرروک لگانے سے انکارکردیا ہے۔ حالانکہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکی صدارت والی بینچ نے ہائی کورٹ کے حکم کے ایک حصے پرروک لگا دی ہے۔ اس میں ہائی کورٹ نے اساتذہ کےعہدے بنانے میں شامل سبھی لوگوں کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔
دراصل، کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سال 2016 کے اساتذہ بھرتی کو منسوخ کردیا تھا۔ اس فیصلے سے ریاست میں 24 ہزار اساتذہ بے روزگارہوگئے ہیں۔ اس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج دیا تھا۔ مغربی بنگال حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں اب آئندہ پیرکے روز سماعت ہوگی۔
پینل پر5 سے 15 لاکھ رپوئے کی رشوت لینے کا الزام
واضح رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاست میں 2016 میں ہوئے اساتذہ بھرتی کو منسوخ کردیا تھا۔ اتنا ہی نہیں غیرقانونی تقرریوں کے ذریعہ ٹیچنگ کررہے اساتذہ سے تنخواہ لوٹانے کے لئے بھی کہا ہے۔ یہ بھرتیاں اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعہ الگ الگ گروپ کے لئے ہوئی تھیں۔ ہائی کورٹ نے 2016 کا پورا جاب پینل منسوخ کردیا تھا۔ پینل پر5 سے 15 لاکھ روپئے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔
جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
اس معاملے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کئی اراکین اسمبلی، لیڈراورمحکمہ تعلیم کے کئی افسران کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔ اس وقت کے وزیرتعلیم پارتھ چٹرجی پربھی گاج گری تھی۔ انہیں بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔ جانچ میں پارتھ چٹرجی کے قریبی لوگوں کے پاس سے کروڑوں روپئے برآمد کئے گئے تھے۔ یہ گھوٹالہ سال 2014 کا ہے۔ مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن نے اساتذہ کی بھرتی نکالی تھی۔ سال 2016 میں اس کا عمل شروع کیا گیا۔ اس کے بعد گھوٹالے کی شکایتیں آئیں۔ کم نمبروں والے امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میں سب سے اوپر ہونے کے الزام لگے۔ اتنا ہی نہیں میرٹ میں نہ ہونے والوں کو بھی نوکری ملنے کی بات سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد معاملہ ہائی کورٹ پہنچا، جہاں سے ممتا حکومت کو بڑا جھٹکا لگا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ یہاں بھی حکومت کو جھٹکا لگا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…