قومی

Maharashtra MLAs Disqualification Case: شندے گروپ کے اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق سپریم کورٹ نے اسپیکر کو دیا بڑا حکم، جانئے کیا کہا؟

Supreme Court On Maharashtra MLAs Disqualification Case: سپریم کورٹ نے پیرکے روز(18 ستمبر) کومہاراشٹراسمبلی اسپیکرسے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے اتحادی اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق عرضی پرسماعت کریں۔ اس سماعت میں وہ معاملے کے حل کا وقت طے کریں۔ سپریم کورٹ نے 2 ہفتے بعد معاملے کواپنے پاس سماعت کے لئے لگاتے ہوئے کہا کہ اسپیکردفترانہیں اس دن اپنی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دے۔

نا اہلی کا معاملہ غیرمعینہ مدت تک زیر التوا نہیں رہ سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ نا اہلی کا معاملہ غیرمتعینہ مدت تک زیرالتوا نہیں رہ سکتا۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈرسنیل پربھو نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے 11 مئی کے حکم کے باوجود اسپیکردفترنے شندے کیمپ کے اراکین اسمبلی کی اہلیت پرسماعت کو تیزنہیں کیا ہے اور اس معاملے میں لاپرواہی کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مہاراشٹرسیاسی تنازعہ پرفیصلہ سناتے وقت اپنی طرف سے جاری احکامات کا احترام کئے جانے کی امید کرتا ہے۔ شیوسینا اراکین اسمبلی کی اہلیت کی عرضیوں پر فیصلے میں تاخیرپرچیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہا، ”اسپیکرکو سپریم کورٹ کے وقارکا احترام کرنا چاہئے۔“

ایکناتھ شندے کو شیوسینا کا نام اورنشان دیئے جانے کے خلاف بھی ہے کیس

ادھو ٹھاکرے گروپ نے پارٹی اوراس کا انتخابی نشان ایکناتھ شندے کو دیئے جانے کے خلاف بھی عرضی داخل کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے تین ہفتے بعد معاملے میں سماعت کی بات کہی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون سازپارٹی میں پھوٹ کوپارٹی میں پھوٹ کہنا غلط ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

12 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

14 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

1 hour ago