بلقیس بانو معاملے میں مجرمین سے متعلق گجرات حکومت سے طرف سے داخل نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔
سپریم کورٹ آف انڈیا نے گجرات حکومت کی طرف سے گزشتہ سال رہا کیے گئے 11 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کو چیلنج کرنے والی بلقیس بانو اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی ہے۔ ان مجرموں کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران قتل اور اجتماعی عصمت دری کےواقعات کا قصوروار پایا گیا تھا۔ جسٹس بی وی ناگرتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے عرضی پر سماعت کی تھی۔ سماعت کے بعد آج سپریم کورٹ نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کل 11 دنوں تک اس معاملے میں سماعت ہوئی اور اب سماعت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
سماعت مکمل ہونے پر جسٹس نارارتھنا نے کہا کہ ہم نے جہاں تک جوابی دلائل کا تعلق ہے، درخواست گزاروں کی طرف سے پیش سینئر وکیل اور دوسرے فریق کے وکیل کو مکمل سنا ہے۔ ہم نے گجرات حکومت کے پیش وکیل سے اصل ریکارڈجمع کرنے کو کہا ہے۔ یہ عرض کیا جاتا ہے کہ چونکہ اصل ریکارڈ گجراتی میں ہے، اس لیے انگریزی ترجمے دائر کیے جائیں گے۔ پیر تک اصل ریکارڈ کے ساتھ یونین آف انڈیا بھی پیر کو اصل ریکارڈ جمع کرائے گی۔تب تک کیلئے فیصلہ محفوظ رکھا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…