جسٹس یشونت ورما کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہوگئی۔
نئی دہلی: جسٹس یشونت ورما کے گھرسے نقد برآمد ہونے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے آج کہا کہ اس معاملے پر چیف جسٹس نے ایک پریس ریلیزجاری کی تھی۔ رپورٹ کوصدرجمہوریہ اوروزیراعظم کے پاس بھیجا گیا ہے۔ دراصل، سپریم کورٹ کے سامنے اس معاملے میں کارروائی کے لئے ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس پرسماعت سے سپریم کورٹ نے انکارکردیا۔
عدالت نے کہا کہ ہم اس عرضی کو سماعت کے لئے قبول نہیں کرسکتے۔ جسٹس یشونت ورما کے گھر پرنقدی ملنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ عرضی میں کیا گیا تھا۔ اس پرسپریم کورٹ نے کہا کہ کمیٹی نے جانچ کی ہے اوراس کی رپورٹ صدراوروزیراعظم کوبھیج دی گئی ہے، جوسپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کے مطابق ہے۔
عرضی گزار نے کیا کہا؟
عرضی گزاراوروکیل نیدمپرا نے کہا کہ اس معاملے میں مفروضہ یہ ہے کہ رشوت دی گئی ہے، یہ جرم ہے۔ سزا کی دفعات سب کے لیے یکساں ہیں۔ ایسی صورت حال میں اگرکوئی فیصلہ بنام ہے توقانون ہی اوپرمانا جائے گا۔ اس پرسپریم کورٹ نے کہا کہ آپ بنیادی قانون کو سمجھیں۔
جسٹس یشونت ورما کے گھرسے بھاری رقم برآمد ہونے کی وجہ سے عدلیہ کوکافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تجا۔ نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے بھی سوالات اٹھائے تھے۔ گزشتہ روزانہوں نے سپریم کورٹ کے 1991 کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا، جس کی وجہ سے ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیرمقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…