معروف مسلم مذہبی رہنما مفتی سلمان ازہری کو سپریم کورٹ سے بڑا راحت ملی ہے ۔ عدالت نے مفتی سلمان اظہری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گجرات حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے تمام دلائل کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے انہیں فوری راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
10 ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گے۔
مفتی سلمان ازہری کو گجرات پولیس کی جانب سے دائر تین مقدمات میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے، لیکن وہ انسداد سماجی سرگرمیاں (پی اے ایس اے ) ایکٹ کے تحت جیل میں تھے۔ وہ گزشتہ 10 ماہ سے جیل میں قید تھے۔ آج سپریم کورٹ نے انہیں وڈودرا جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ مفتی سلمان اظہری کے حامی بار بار ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مفتی سلمان ازہری کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق کی جیت ہوئی۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
مفتی سلمان ازہری کو گجرات پولیس کی خصوصی ٹیم نے 4 فروری کو مبینہ طورپر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں گجرات لے جایا گیا۔ ان پر گجرات کے جوناگڑھ میں ایک پروگرام میں مبینہ طورپر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام تھا۔
مفتی سلمان ازہری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، گجرات پولیس نے معروف مبلغ اور دو منتظمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 بی (مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 505 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے بعد گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مفتی سلمان اظہری کو ممبئی سے اپنی تحویل میں لیا اور دو دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر جوناگڑھ لے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس بھی موقع پر…
اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو…
اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…
پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…
اڈیشہ کے اپنے دو روزہ دوروں کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، شانموگرتنم…
" مدن سبنویس، چیف اکنامسٹ، بینک آف بڑودہ نے کہا یہ ایک مثبت علامت ہے…