لکھیم پورکھیری تشدد کیس میں جیل میں بند سابق مرکزی وزیراجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو لکھیم پورکھیری تشدد کیس کی سماعت تیز کرنے اور وقت طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اکتوبر 2021 میں لکھیم پورکھیری کے تکونیا میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا، جب کسان یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ کے دورے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس تشدد میں 8 لوگ مارے گئے۔ یوپی پولیس کی ایف آئی آرکے مطابق 4 کسانوں کو ایک ایس یو وی نے کچل دیا، جس میں آشیش مشرا بیٹھے ہوئے تھے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 25 جنوری کوسپریم کورٹ نے آشیش مشرا کوعبوری ضمانت دی تھی۔
آشیش مشرا کو 9 اکتوبر 2021 کوگرفتار کیا گیا تھا
آشیش مشرا کو 9 اکتوبرکو تین زرعی اصلاحاتی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد کے 6 دن بعد گرفتارکیا گیا تھا۔ یوپی پولیس کی ایف آئی آرکے مطابق، 4 کسانوں کو ایک ایس یو وی نے کچل دیا، جس میں آشیش مشرا بیٹھے تھے۔ اس کے بعد ایس یو وی چلانے والے شخص اور بی جے پی کے دو کارکنان کو برہم کسانوں نے مبینہ طور پرپیٹ پیٹ کرمارڈالا۔ ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ تشدد میں ایک صحافی کی بھی موت ہوگئی تھی۔
سپریم کورٹ نے ان شرائط پر دی تھی ضمانت
گزشتہ سال جنوری میں سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کوعبوری ضمانت دیتے ہوئے کئی شرائط عائد کی تھیں۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ آشیش مشرا کو رہائی کے ایک ہفتے کے اندراتر پردیش (یوپی) چھوڑنا ہوگا۔ وہ یوپی یا دہلی/این سی آرمیں نہیں رہ سکتا۔ اسے اپنے مقام کے بارے میں عدالت کومطلع کرنا پڑے گا اوراس کے خاندان کے افراد یا مشرا کی طرف سے گواہوں کومتاثرکرنے کی کسی بھی کوشش سے اس کی ضمانت منسوخ ہوجائے گی۔ عدالت نے کہا کہ مشرا کو اپنا پاسپورٹ سونپنا ہوگا۔ وہ کیس کی کارروائی میں شرکت کے علاوہ یوپی میں داخل نہیں ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس–
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…