قومی

Rahul Gandhi on Paper Leak: راہل گاندھی نے مودی حکومت سے ایوان میں پوچھ لیا وہ سوال، جس پر مشتعل ہوگئے وزیر تعلیم دھرمیندرپردھان

Rahul Gandhi on Paper Leak: پارلیمنٹ میں ایک بارپھرسے پیپرلیک کا موضوع اٹھا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ ملک کونظرآرہا ہے کہ امتحان سسٹم میں بہت سی خامیاں ہیں۔ امتحان سسٹم میں دھاندلی کی گئی ہے۔ وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے سب کی کمی گنوا دی، لیکن اپنی نہیں گنائی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میرا وزیرتعلیم سے سوال ہے کہ آپ اس موضوع کوحل کرنے کے لئے کیا کررہے ہیں؟

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ پیپرلیک سے متعلق صرف نیٹ سے متعلق ہی بات نہیں ہورہی ہے، بلکہ یہ سارے امتحان کی بات ہے۔ یہ ایک سنگین موضوع ہے۔ وزیرتعلیم سب کو قصوروارمان رہے ہیں، لیکن خود کو نہیں۔ انہوں نے اس پریشانی کوحل کرنے کے لئے کیا کیا ہے؟ راہل گاندھی کے اس بیان پروزیرتعلیم برہم ہوگئے اورانہوں نے کہا کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے پورے امتحان سسٹم کو فضول قراردیا ہے۔ اس سے بدقسمتی والا بیان کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

دھرمیندر پردھان جب تک وزیرتعلیم، تب نہیں ملے گا انصاف: اکھلیش یادو 

دراصل، پارلیمنٹ میں نیٹ پیپرلیک سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ اس دوران قنوج سے رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت پیپرلیک کا ریکارڈ بنانے والی ہے۔ اگردھرمیندر پردھان وزیرتعلیم رہتے ہیں تو طلبا کو انصاف نہیں ملنے والا ہے۔ اس کا وزیرتعلیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ پرسپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔ میں اس موضوع پر سیاست نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ اکھلیش یادو نے یوپی کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے کتنے پیپرلیک ہوئے ہیں، اس کی بھی سبھی کو جانکاری ہے۔

امتحان سسٹم میں بڑی خرابی، سب جانتے ہیں: راہل گاندھی

پیپرلیک پرگرمائے ماحول کے درمیان راہل گاندھی نے اس موضوع پر بولنے کی خواہش ظاہرکی اورلوک سبھا اسپیکراوم برلا نے انہیں اس کی اجازت دی۔ راہل گاندھی کھڑے ہوئے اورانہوں نے کہا، “ہمارے ایگزامنیشن سسٹم میں بڑی خرابی ہے، یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ یہ صرف نیٹ کی بات نہیں ہے، بلکہ سبھی امتحان میں ایسا ہے۔ وزیرتعلیم نے خود کو چھوڑ کرسبھی کی خامیاں گنوائی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وزیرتعلیم یہ چیزنہیں سمجھ پا رہے ہیں، یہاں پربنیادی طورپرکیا چل رہا ہے؟”

 راہل گاندھی نے وزیرتعلیم سے پوچھا یہ سوال

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مزید کہا، “ملک میں لاکھوں طلبا ایسے ہیں، جو موجودہ حالات سے متعلق فکرمند ہیں۔ وہ اس بات سے متعلق پوری طرح سے حیران کن ہیں کہ ہندوستان کا امتحان سسٹم فرضی ہے۔ لاکھوں لوگوں کو لگتا ہے کہ اگرآپ امیر ہیں تو آپ ہندوستان کے امتحان سسٹم کو خرید سکتے ہیں۔ اپوزیشن کو بھی یہی لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وزیرتعلیم سے کچھ سوال پوچھنا چاہتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

3 hours ago

RBI Repo Rate Hike: آر بی آئی ریپو ریٹ میں اضافے کا امکان، اکتوبر سے مہنگی ہو سکتی ہے ای ایم آئی، ہوم لون لینے والوں پر بڑھے گا بوجھ؟

جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…

5 hours ago