قومی

Gyanvapi Mosque Scientific Survey: گیان واپی احاطے میں ’شیولنگ‘ کی کاربن ڈیٹنگ پر سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک لگائی روک، الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا یہ حکم

Supreme Court on Gyanvapi Mosque Scientific Survey: وارانسی کے گیان واپی مسجد کے وضو خانہ کے مبینہ ’شیولنگ‘ میں کاربن ڈیٹنگ سے متعلق مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس معاملے میں جمعہ کے روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ ایک عرضی کی سماعت کررہی تھی، جس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ڈھانچے کی عمرکا تعین کرنے کے لئے کاربن ڈیٹنگ سمیت سائنسی سروے کرنے کے حکم کوچیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ، جس میں جسٹس پی ایس نرسمہا اورجسٹس کے وی وشوا ناتھن بھی شامل تھے۔

ہائی کورٹ کے حکم پر آئندہ سماعت تک روک

الہ آباد ہائی کورٹ نے 12 مئی کو جدید تکنیک کا استعمال کرکے ساخت کی عمرکا تعین (وضوخانہ میں نصب فوارہ/شیولنگ) کا سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ ساخت کے ‘شیولنگ’ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حالانکہ مجسد کے افسران نے کہا ہے کہ ساخت وضو خانہ میں ایک فوارے کا حصہ ہے، جہاں نماز سے پہلے وضو کیا جاتا ہے۔

یوپی حکومت اور ہندو عرضی گزاروں کو عدالت کا نوٹس

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بینچ نے ‘شیولنگ‘ کے سائنسی سروے اور کاربن ڈیٹنگ کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسجد کمیٹی کی عرضی پر مرکز، اترپردیش حکومت اور ہندو عرضی گزاروں کو نوٹس جاری کئے۔ بینچ نے کہا کہ چونکہ متنازعہ حکم سے متعلق باریکی سے جانچ کی جانی چاہئے، اس لئے حکم میں متعلقہ احکامات پرعمل درآمد کو اگلی تاریخ تک ملتوی کردیا جائے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago