بہار کے سپول ضلع میں منگل کی رات ایک تیزرفتارکارنے بڑا حادثہ پیش کردیا۔ پپرا تھانہ علاقے کے کٹیا چوک کے قریب این ایچ-327 ای پربجرنگ بلی مندرکے پاس سڑک کنارے بیٹھے کچھ لوگ کیرتن کررہے تھے۔ اسی دوران بے قابورفتارسے آنے والی کار نے وہاں موجود چھ افراد کو ٹکرماردی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ ٹکراتنی زوردارتھی کہ کارتقریباً 50 میٹرآگے جا کرایک دکان میں گھس گئی۔ حادثے میں تلوداس (65)، راجو داس (50) اورسریندریادو (45) کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ تلو داس اورراجو داس وارڈ نمبر-12 کے رہنے والے تھے، جبکہ سریندریادوکا تعلق وارڈ نمبر-15 سے تھا۔
علاج کے دوران دو مزید اموات
حادثے میں بھونیشوری یادو، رام چندریادواورکرشنا ساہ شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں کوفوری طورپرصدراسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران بھونیشوری یادواوررام چندریادو نے دم توڑدیا۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی۔ کرشنا ساہ کا علاج جاری ہے۔ علاج کے دوران دومزید افراد کی موت کی خبرملتے ہی متوفین کے اہل خانہ اوردیگرلوگوں میں غم وغصہ پھیل گیا۔ صدراسپتال کے احاطے میں ہنگامہ ہو گیا۔ پولیس اورانتظامیہ کے افسران نے موقع پرپہنچ کرلوگوں کو پرسکون کرایا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
پولیس حادثے کی تحقیقات میں مصروف
پپرا تھانہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پرپہنچ کرحالات کوقابومیں کیا۔ پولیس نے حادثے کا شکارہونے والی کارکوقبضے میں لے لیا ہے۔ اب اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کاراتنی تیزرفتارسے کیوں چل رہی تھی اورڈرائیورنے گاڑی پر اپنا کنٹرول کیسے کھو دیا۔ پولیس ڈرائیورکے کرداراورحادثے کی اصل وجوہات کی بھی جانچ کررہی ہے۔
مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپئے معاوضہ
سپول کے ضلع مجسٹریٹ ساون کمارنے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو4-4 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کوہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…
نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…
اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…