قومی

Maharashtra Politics News: وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس رہے گا محکمہ خزانہ، سنیترا پوار کی حلف برداری سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

مہاراشٹرکی سیاست میں آج بڑی سرگرمی دیکھنے کومل رہی ہے۔ پوارفیملی اوراین سی پی کی اندرونی سیاست کے درمیان سنیترا پوارکا نائب وزیراعلیٰ بننا طے ہوگیا ہے۔ راج بھون میں تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں اورشام 5 بجے حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔ اس درمیان محکموں (قلمدان) کی تقسیم، بجٹ سیشن اوراین سی پی کے انضمام سے متعلق بھی کئی اہم جانکاریاں سامنے آرہی ہیں۔

سنیترا پوارکے پاس رہیں گے یہ اہم محکمے

ذرائع کے مطابق، سنیترا پوارکوکھیل محکمہ اوراسٹیٹ ایکسائزڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ وہیں، اجیت پوارکے پاس پہلے سے رہا محکمہ خزانہ فی الحال نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس ہی رہے گا۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ آنے والے بجٹ کودیویندرفڑنویس ہی پیش کریں گے۔ مہاراشٹرکا بجٹ سیشن 20 فروری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ طے ہوگیا ہے کہ اس باربجٹ دیویندرفڑنویس ہی پیش کریں گے۔ سیاسی ہلچل کے درمیان بجٹ سیشن کوبے حد اہم مانا جا رہا ہے۔

این سی پی کے انضمام کی خبروں سے اجیت پوارگروپ میں ناراضگی

این سی پی کے انضمام سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ اجیت پوارگروپ کے اراکین اسمبلی اوروزرا کسی بھی طرح کے انضمام کے حق میں نہیں ہیں۔ شرد پوارکی پارٹی سے بات چیت ضرورچل رہی ہے، لیکن اجیت پوارگروپ میں اس کی جم کرمخالفت بھی ہورہی ہے۔ خاص طورپرسپریا سولے سے متعلق اجیت پوارکے حامی لیڈران اوراراکین اسمبلی میں ناراضگی بتائی جا رہی ہے۔ پارٹی چاہتی ہے کہ انضمام سے متعلق قیاس آرائیوں پراب پوری طرح سے روک لگے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago