اجیت پوارکی بیوہ سنیترا پوار نے بارامتی ضمنی الیکشن میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔
بارامتی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوارکوبلامقابلہ منتخب کرانے کی جدوجہد میں مہایوتی کی سبھی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ پوارفیملی بھی مصروف ہے۔ کبھی سنیترا پوارتوکبھی بھتیجے روہت پوارمسلسل کانگریس کے ریاستی صدرہرش وردھن سپکال سے باتیں کررہے ہیں اورملاقات کررہے ہیں تاکہ انہیں کانگریس امیدوارکا نام واپس لینے کے لئے منایا جاسکے۔
آج (جمعرات، 9 اپریل) کوپرچہ نامزدگی واپسی کا آخری دن ہے۔ اس درمیان سنیترا پوارنے ہرش وردھن سپکال کودوبارہ فون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ سنیترا پوارکا اس موضوع پر دوسرا فون تھا۔ وہیں، روہت پوارنے بھی ان سے ممبئی میں ملاقات کی تھی۔ روہت پوارسے ملاقات کے بعد ہرش وردھن سپکال نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کانگریس کے سینئرلیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں امیدوار کا نام واپس لینے کا پورا اختیار ریاستی صدر کے طورپر ہرش وردھن سپکال کے پاس ہی ہے۔ ایسے میں اب دیکھنا ہوگا کہ پرچہ نامزدگی کی واپسی کے آخری دن کانگریس صدرکیا فیصلہ لیں گے؟
روہت پوار سے کیا ہوئی تھی بات چیت؟
شرد پوارگروپ کے لیڈراوراجیت پوارکے بھتیجے روہت پوارنے اپنا رخ شروعات سے ہی واضح رکھا ہے۔ وہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کے چچا اجیت پوارکی اہلیہ اورنائب وزیراعلیٰ بلامقابلہ منتخب ہوجائیں۔ اس سے متعلق انہوں نے کانگریس کے ریاستی صدرہرش وردھن سپکال سے ملاقات کی اوریہی گزارش کی، جو کانگریس سے مسلسل کیا جا رہا ہے۔ روہت پوارنے ایکس پر لکھا، “بارامتی مہاراشٹرکا ہرشخص، جس کے دل میں اجیت دادا پوارکے لئے احترام ہے، وہ یہی چاہتا ہے کہ بارامتی کے ضمنی الیکشن میں وہ بلا مقابلہ منتخب ہوں۔ اجیت پوارکی پوری سیاسی زندگی مہاراشٹرکے قریب گزری ہے۔ اسی دوران ان کے کانگریس لیڈران سے گہرے تعلقات رہے ہیں۔”
روہت پوارنے مزید لکھا، “بارامتی ضمنی اسمبلی الیکشن کے لئے آج پرچہ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔ اس سے متعلق ہم نے ممبئی میں کانگریس کے ریاستی صدرہرش وردھن سپکال سے ملاقات کی۔ اجیت پوارکے کام اوران کے اچھے تعلقات کے پیش نظرہم نے گزارش کی کہ کانگریس امیدوارآکاش مورے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لیں۔”
کیا ہے کانگریس کا موقف؟
اگرمہاراشٹرکے مقبول لیڈر کی موت کسی حادثے میں ہوجائے اوراس معاملے میں ایف آئی آر تک درج نہ کی جائے تو کیا ہمیں حکومت کے خلاف لڑنا نہیں چاہئے؟ یہ بات ہرش وردھن سپکال نے واضح طورپرروہت پوارکے سامنے رکھی۔ اس پرروہت پوارنے کہا کہ وہ ہرش وردھن سپکال کے خیال اورکانگریس کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ پھربھی وہ کانگریس سمیت سبھی آزاد امیدواروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنا نام واپس لے یں اورسنیترا کاکی کوبلامقابلہ جتانے میں مدد کریں۔ انہوں نے امید کا اظہارکیا ہے کہ ان کی اس گزارش کا احترام کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…