قومی

Student’s suicide: دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول کے طالب علم کو ہراساں  اور  خودکشی کے معاملے میں 4 اساتذہ معطل، اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی کے راجندر پلیس میٹرو اسٹیشن پر 10ویں جماعت کے ایک طالب علم نے اساتذہ کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بعد اس طالب علم نے میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشتی کرلی، اپنے  خودکشی نوٹ میں 16 سالہ طالب علم نے اسکول کے عملے کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
مقتول طالبہ کے والدین شوریہ اور دیگر طلباء نے ملزم اساتذہ کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے  اہل خانہ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ طالب علم کے خودکشی نوٹ میں درج مطالبات اور الزامات پر کارروائی کی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

ہراساں کرنے پر چار اساتذہ معطل

شوریہ کے والد نے بتایا کہ جب ان کا بیٹا ڈرامہ کلاس میں گرا تو ایک ٹیچر نے کہا کہ وہ “اوور ایکٹنگ” کر رہا ہے  ، معمولی باتوں پر اساتذہ اسے ڈانٹتے اور ذلیل کرتے، شوریہ نے ایک کونسلر کو خودکشی کے خیالات کے بارے میں بتایا، لیکن اسکول نے خاندان کو مطلع نہیں کیا۔ اس نوٹ نے اہل خانہ سے معافی مانگی اور اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
اسکول انتظامیہ نے یہ کارروائی اس واقعے کے ردعمل کے بعد

سینٹ کولمبس اسکول انتظامیہ نے 16 سالہ طالب علم کی خودکشی کے الزام میں چار اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کیے گئے عملے میں اساتذہ منو کالرا (کوآرڈینیٹر)، یوکتی مہاجن (ٹی جی ٹی)، جولی ورگیس (ٹی جی ٹی) اور اپرجیتا پال (پرنسپل) شامل ہیں۔

اسکول پرنسپل نے کیا کہا

اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ ہم بچوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پچھلی شکایات نہیں سنی گئیں۔ ایف آئی آر کے بعد اسکول نے کارروائی کی۔ ہیڈ مسٹریس (کلاس 4-10)، کلاس 9-10 کوآرڈینیٹر، اور دو اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان سب کا نام شوریہ کے نوٹ میں تھا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک معطلی برقرار رہے گی۔

متوفی شوریا کے والد نے درج کرائی تھی ایف آئی آر

متوفی شوریہ کے والد نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مطابق قرول باغ کے رہنے والے پردیپ پاٹل نے بتایا کہ اس کا بیٹا کئی اساتذہ کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی وجہ سے مسلسل ذہنی دباؤ میں تھا۔پردیپ پاٹل نے کہا کہ ان کے بیٹے نے اکثر شکایت کی کہ اساتذہ اسے معمولی باتوں پر ڈانٹتے، ذلیل کرتے اور ہراساں کرتے ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اور پرنسپل کو زبانی شکایت کے باوجود مبینہ رویہ نہیں رکا۔
واقعہ کے دن شوریا کے والد دہلی سے باہر تھے

ایف آئی آر کے مطابق پردیپ پاٹل واقعہ کے دن اپنی ماں کی سرجری کے لیے کولہاپور میں تھے۔ شوریہ صبح تقریباً 7:15 بجے اسکول کے لیے نکلا، دوپہر 2:45 کے قریب پاٹل کو ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کا بیٹا راجندر پلیس میٹرو اسٹیشن کے نیچے پڑا ہوا  ملاہے۔انہیں فون کرنے والے کو بچے کو بی ایل کے کپور اسپتال لے جانے کی ہدایت کی، جہاں بعد میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکے نے مبینہ طور پر میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 سے چھلانگ لگائی تھی۔
اہل خانہ کا اسکول کے گیٹ پر احتجاج

شوریا کی موت کے بعد 20 اور 21 نومبر کو خاندان کے افراد، طلباء اور والدین نے اسکول کے گیٹ پر احتجاج کیا۔ بینرز پر لکھا ، اساتذہ نے میرے بیٹے کو مار ڈالا، طلباء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ “اساتذہ کو سخت سزا ملنی چاہئے اور اسکول میں  اساتذہ  کا رویا انسانیت پر مبنی ہونا چاہئے ۔ احتجاج کے دوران طلباء کا کہنا تھا کہ شوریہ ایک اچھا ڈانسر تھا، لیکن اسکول نے سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔ دیا، متوفی طالب علم شوریہ کے والدین اور دیگر طلبہ نے ملزم اساتذہ
کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اہل خانہ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ طالب علم کی خودکشی میں لگائے گئے مطالبات اور الزامات پر کارروائی کی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago