قومی

Student Shoots Teacher: استاد نے مارا تھپڑ تو طالب علم نے مار دی گولی، لنچ باکس میں چھپا کر اسکول لایا تھا پستول

اُتراکھنڈ کے ضلع اُدھم سنگھ نگر کے ایک نجی اسکول میں پیش آنے والے ہولناک واقعے نے تعلیمی حلقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جہاں ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اپنے استاد کو محض اس لیے گولی مار دی کہ اس نے کچھ دن قبل اسے تھپڑ مار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق، گگن دیپ سنگھ کوہلی کو، جو گرو نانک اسکول میں فزکس کے استاد ہیں، بدھ کے روز ایک طالب علم نے اس وقت گولی مار دی جب وہ کلاس روم سے باہر جا رہے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ واقعے سے کچھ دن قبل استاد نے اس طالب علم کو تھپڑ مارا تھا۔ پولیس کے مطابق سمرتھ باجوا نامی طالب علم پستول کو اپنے لنچ باکس میں چھپا کر اسکول لایا تھا۔ یہ واقعہ مڈ مارننگ بریک کے بعد اس وقت پیش آیا جب استاد کلاس چھوڑ کر جا رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طالب علم نے لنچ باکس سے پستول نکالی اور اچانک گولی چلا دی۔

استاد زخمی، لیکن خطرے سے باہر

گولی استاد کی پیٹھ سے ہوتی ہوئی گردن میں پیوست ہو گئی۔ گگن دیپ سنگھ کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ اسپتال کے ڈاکٹر مینک اگروال کے مطابق گولی کامیابی سے نکال لی گئی ہے اور مریض کی حالت اب مستحکم ہے۔ انھیں مزید نگرانی کے لیے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

طالب علم گرفتار، کیس درج

واقعے کے فوراً بعد دیگر اساتذہ نے ملزم طالب علم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے نابالغ طالب علم کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ نابالغ طالب علم کو پستول کہاں سے ملی اور وہ اسے اسکول تک لانے میں کیسے کامیاب ہوا۔ اسلحہ پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

27 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago