قومی

Jamaat-e-Islami Hind: ملک میں جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی:اڈیشہ کے بالا سور ضلع میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کی درد ناک موت پر جماعت اسلامی ہند کی قومی سکرٹیری رحمۃ النسا اے نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔بالا سور کے فکیر موہن کالج کی 20 سالہ طالبہ نے جنسی ہراسانی مقدمہ میں انصاف نہ ملنے کے بعد خود کو آگ لگا کر اپنی جان دے دی تھی ۔

اس واقعے کی آزاد عدالتی تحقیقات کرائی جائے

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں رحمۃ النسا اے نے کہا کہ یہ صرف انتظامی ناکامی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ہماری اجتماعی اخلاقی زبوں حالی کی عکاسی بھی کرتا ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ایک نوجوان لڑکی کو بار بار فریاد پر بھی انصاف نہ ملے اور وہ اپنی جان دینے پر مجبور ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کسی ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے نظام پر عائد ہوتی ہے ۔ یہ نظام اپنے فرائض میں بُری طرح ناکام رہا ہے۔ رحمۃ النسا اے نے کہا کہ ہم انسانی عزت اور انصاف کے تقدس پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ مظلوم کو انصاف اور مجرم کو اس کے عہدے، مرتبے یا مالی حیثیت سے قطع نظر سزا دینا مساوات پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے۔اس واقعے کے تعلق سے اپنے مطالبات پر زور دیتے ہوئے رحمۃ النسا اے نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی آزاد عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ادارہ جاتی ناکامی کے ذمہ دار افراد کو فوری طور سے معطل کیا جائے۔تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے معاملات کو شفافیت اور جواب دہی کے ساتھ حل کرنے کے لیے مضبوط میکانزم بنایا جائے۔

خواتین کی عزت اور انصاف کیلئے متحرک ہونے کی اپیل

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر لڑکی اور خاتون کی عزت ، وقار اور انصاف کے لیے متحرک ہوں۔ ہمیں خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی اور جنسی جرائم کے حوالے سے مجموعی سماجی رویوں اور اپروچ پر بھی ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سخت قوانین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اخلاقی اصلاح بھی ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں فکیر موہن کالج کی 20 سالہ طالبہ نے خودسوزی کر لی تھی۔ طالبہ نے جنسی ہراسانی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے کہ وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔ کالج ایڈمنسٹریشن پر الزام ہے کہ اس نے اس سنگین معاملہ میں انتہائی بے توجہی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے متاثرہ لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

8 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

9 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

9 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

9 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

10 hours ago