قومی

IMD Weather Alert: دہلی میں بارش کے ساتھ طوفان کی وارننگ، جانئے  یوپی-بہار میں آج  کیسا رہے گا موسم

دہلی این سی آر میں مانسون ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے مسلسل ہونے والی بارش نے امس سے نجات دلا دی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ میدانوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی بادل خوب برسے ہیں۔ بارش کی وجہ سے اترکاشی کے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ پہاڑوں پر ہو رہی بارش اب جان لیوا بنتی جا رہی ہے۔ادھر اگر اتر پردیش (یوپی) اور بہار کی بات کریں تو وہاں بھی بادل خوب برسے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شمالی بھارت کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا۔

دہلی میں آج بھی آندھی-طوفان کا امکان

دہلی-این سی آر میں آج دن کا آغاز بادلوں کے ساتھ ہوگا۔ صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور کئی علاقوں میں زور دار بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ دو دنوں کی لگاتار بارش نے دہلی کے کئی علاقوں کو پانی میں ڈوبا ہوا بنا دیا ہے۔دوسری جانب،یمنا ندی کا پانی بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ دہلی میں شام 4 بجے یمنا ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر، سطح 206.03 میٹر تک پہنچی،جو کہ خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ پانی کی یہ سطح خطرناک تصور کی جا رہی ہے، اور اس سے نچلے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اگر آج بھی بارش ہوئی، تو پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، نوئیڈا، اور غازی آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یوپی اور بہار میں موسم کی صورت حال

اتر پردیش میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ منگل کے روز ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے حبس میں کمی آئی۔ تاہم، محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ستمبر تک ریاست میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے، البتہ کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔آج آگرہ، فیروز آباد، مین پوری، ایٹاوہ، اوریہ، جالون اور ہمیرپور میں بارش کے امکانات ہیں۔دوسری جانب بہار کے لوگوں کو محکمہ موسمیات نے الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج بہار کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، لیکن یہاں بھی 10 ستمبر تک شدید بارش کا کوئی الرٹ نہیں ہے۔

جموں و کشمیر میں بارش کے باعث 30 ستمبر تک 68 ٹرینیں منسوخ

شدید بارش کے سبب ریاست جموں و کشمیر میں سفر شدید متاثر ہوا ہے۔ نارتھرن ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر تک جموں اور کٹرا اسٹیشنوں سے آنے اور جانے والی 68 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 24 ٹرینیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، اورنج اور یلو الرٹ جاری

پہاڑی علاقوں میں پہلے ہی زمین کھسکنے اور سڑکیں بند ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، اس لیے مقامی افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

16 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

54 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago