قومی

Madhubani Mob Lynching Case: مدھوبنی میں موب لنچنگ پر ریاستی اقلیتی کمیشن سخت، ڈی ایم اور ایس پی کو کارروائی کا دیا حکم

پٹنہ: بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک مسلم مزدور کے ساتھ موب لنچنگ کے واقعے پر ریاستی اقلیتی کمیشن نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ کر فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

کمیشن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مدھوبنی ضلع کے راج نگر تھانہ علاقے کے ٹیچکا گاؤں میں ایک مسلم مزدور کو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی بتا کر موب لنچنگ کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو فوراً گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ موب لنچنگ کے اس معاملے میں ملوث تمام قصورواروں کے خلاف مناسب دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے، ان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی بہار حکومت کے سرکلر کے مطابق متاثرہ خاندان کو مالی امداد فراہم کی جائے۔

متاثرہ شخص کی شکایت پر ایف آئی آر درج

مدھوبنی میں کچھ انتہا پسند عناصر نے مزدور نورشید عالم کو بنگلہ دیشی قرار دے کر بے رحمی سے مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس معاملے میں راج نگر تھانہ پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ حالانکہ، حملہ آور تاحال فرار ہیں۔

حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل

نورشید عالم پر کیے گئے جان لیوا حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خون میں لت پت زمین پر پڑا ہے اور ایک نوجوان بار بار اس کے چہرے پر مکے مار رہا ہے، جبکہ بھیڑ میں شامل لوگ ’بنگلہ دیشی، بنگلہ دیشی‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کا بیان

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھوبنی پولیس نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ راج نگر تھانہ علاقے میں مارپیٹ کے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کے علم میں آئی ہے، جس میں کچھ افراد ایک شخص کو بنگلہ دیشی بتا کر پیٹتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ 30 دسمبر 2025 کو چکدہ گاؤں میں پیش آیا تھا۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ شخص بنگلہ دیشی نہیں بلکہ بہار کے سپول ضلع کا رہنے والا ہے اور پھیری کا کام کرتا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس افسر صدر-02 کی قیادت میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

52 minutes ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago