این سی پی بنگلہ دیش میں متبادل سیاست کی بات کر رہی تھی، لیکن اس کے ناقدین اسے جماعتِ اسلامی کی بی ٹیم بھی قرار دیتے رہے ہیں۔ این سی پی کے لیڈر بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرتے ہیں۔ گزشتہ 11 ماہ میں این سی پی کی شناخت ایک ایسی جماعت کے طور پر بھی بنی ہے جو بھارت کے خلاف بے باک انداز میں بولتی ہے۔
این سی پی جماعت اسلامی کی بی ٹیم ہے؟
اب جبکہ انتخابات میں محض دو ماہ باقی ہیں، این سی پی نے بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسے میں اس دلیل کو مزید تقویت ملی ہے کہ این سی پی دراصل جماعت کی بی ٹیم ہے۔ جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش، بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی کے خلاف تھی اور اب این سی پی کے بارے میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ وہ اس تنظیم کے ساتھ انتخابات میں جا رہی ہے جس نے بنگلہ دیش کی آزادی کی مخالفت کی تھی۔
’’سیون سسٹرز‘‘، کو الگ تھلگ کر دیا جائے گا
اسی ماہ بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے جنوبی چیف آرگنائزر حسنات عبداللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کیا گیا تو بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں، یعنی ’’سیون سسٹرز‘‘، کو الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔ بھارت کے شمال مشرقی سات ریاستوں — اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ — کو مجموعی طور پر ’’سیون سسٹرز‘‘ کہا جاتا ہے۔ وہیں بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے سکریٹری جنرل میاں غلام پورور نے کہا کہ جماعت ایک ایسا جامع بنگلہ دیش تعمیر کرنا چاہتی ہے جہاں ہر مذہب کے شہری عزت کے ساتھ رہ سکیں اور بدعنوانی و زمین ہڑپ کرنے کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے’ایماندار قیادت اور قانون کی حکمرانی‘ کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ جماعت کے انتخابی نشان، ترازو، کو ووٹ دیں، جو انصاف اور اچھے حکمرانی کے لیے ووٹ کے مترادف ہے۔ ہندو کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے پورور نے دعویٰ کیا کہ جماعت نے تاریخی طور پر اقلیتی گروہوں کے بحران کے وقت ساتھ دیا ہے اور وعدہ کیا کہ دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں ڈوموریا کے سیلاب زدہ علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…