قومی

A state dinner for PM Modi: برازیل نے پی ایم مودی کو خصوصی عشائیہ کیلئے کیا مدعو،چین ہوگیا ناراض،شی جنپنگ منسوخ کرسکتے ہیں اپنا دورہ

برکس سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے جا رہا ہے۔ ادھر خبر آئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اس سمٹ میں شرکت کے لیے برازیل نہیں جائیں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی جانے کا اپنا منصوبہ منسوخ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔البتہ  برازیل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خصوصی عشائیے پر مدعو کیا ہے۔ اورکہا جا رہا ہے کہ چین اس سے ناراض ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق شی جنپنگ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ہانگ کانگ میں قائم ‘ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ’ نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس کے بجائے چینی وزیر اعظم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خبر ہے کہ برازیل نے وزیر اعظم مودی کو سرکاری عشائیہ کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔

کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف نے ماسکو میں اعلان کیا کہ “روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف برازیل میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں روس کی نمائندگی کریں گے، جب کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کریں گے۔برکس کے موجودہ سربراہ کے طور پر، برازیل 6-7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں اپنے 17ویں سربراہی اجلاس کی باقاعدہ میزبانی کر رہا ہے۔ برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ گروپ کو پانچ اضافی رکن ممالک مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بڑھایا گیا ہے۔یوکرین کی درخواست پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے پوتن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے پوتن نے سال 2023 میں جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

8 hours ago

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

9 hours ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

9 hours ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

9 hours ago