نئی دہلی ریلوے اسٹشن
نئی دہلی: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی راے بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع رات 9 بجکر 55 منٹ پر ملی جس کے بعد ریلوے انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچے۔ یہ واقعہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 14 اور 15 پر پیش آیا۔ کال 21:55-21:56 پر موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی کل چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پریاگراج جانے والی دو ٹرینوں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے اسٹیشن پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔ ٹرین کی منسوخی کے اچانک اعلان کے بعد مسافرپریشان ہو گئے، جس سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔
بھگدڑ میں کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں فوری طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ریلوےا سٹیشن پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
ریلوے حکام پورے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹرینیں کیوں منسوخ کی گئیں اور مناسب انتظامات کیے گئے تھے یا نہیں۔ متاثرمسافروں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اس واقعہ کو لے کر مسافروں میں غم و غصہ ہے اور ریلوے انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…