قومی

Maharashtra Assembly Session: مہاراشٹر میں نئی اسمبلی کا خصوصی اجلاس شروع، 288 اراکین اسمبلی بشمول سی ایم-نائب وزیراعلیٰ نے لیا حلف

Maharashtra Assembly Session: مہاراشٹر میں نئی ​​اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج (7 دسمبر) سے شروع ہو رہا ہے۔ پروٹیم اسپیکر نو منتخب 288 اراکین اسمبلی کو حلف دلا رہے ہیں۔ ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے بھی حلف لے لیا ہے۔ خصوصی اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس کے دوران نئے اسپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ پروٹیم اسپیکر کالی داس کولامبکر نئے اراکین اسمبلی کو حلف دلا رہے ہیں جبکہ نئے اسپیکر کا انتخاب 9 دسمبر کو ہوگا۔ اس کے بعد مہایوتی حکومت کے لیے ایوان میں اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ اعتماد کا ووٹ پاس ہونے کے بعد گورنر اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔

کابینہ میں توسیع کی ممکنہ تاریخ

مہاراشٹر میں حکومت بننے کے بعد بھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کس پارٹی کو کون سی وزارت ملے گی۔ کابینہ کو لے کر جاری کشمکش کے درمیان آج مہایوتی کی میٹنگ ہو سکتی ہے جبکہ 11-12 دسمبر کو کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مہایوتی، بی جے پی، شیو شیو سینا اور این سی پی کی اتحادی جماعتوں کو کتنے محکمے دیے جائیں گے۔ مہاراشٹر میں سی ایم کے ساتھ 43 وزیر بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ چونکہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے، اس لیے اس کے پاس زیادہ سے زیادہ محکمے ہونے کا امکان ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی کو 21-22 وزارتیں مل سکتی ہیں جبکہ دوسری بڑی پارٹی ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو 11-12 اور اجیت پوار کی این سی پی کو 9-10 محکمے مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Atala Mosque of Jaunpur: سنبھل-اجمیر کے بعد جونپور کی اٹالہ مسجد پر تنازع، ہائی کورٹ پہنچا معاملہ، اویسی برہم

کسے کون سا شعبہ ملے گا؟

محکمہ خزانہ اور محکمہ داخلہ کو لے کر مہاراشٹر میں ایک خاص کشمکش ہے۔ ایکناتھ شندے ہوم ڈپارٹمنٹ چاہتے ہیں لیکن پچھلی حکومت کی طرح بی جے پی یہ محکمہ اپنے پاس رکھے گی جبکہ اجیت پوار کو خزانہ دیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی ایکناتھ شندے کو ریونیو اور شہری ترقی جیسی اہم وزارتیں سونپی جا سکتی ہیں۔ بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا ہے کہ وزراء کی تعداد کو لے کر صورتحال اگلے ایک دو دنوں میں واضح ہو جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago