بھارت ایکسپریس۔
Parliament Special Session 2023: مرکزی حکومت نے حیران کن فیصلہ کے تحت پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلایا ہے۔ مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے جمعرات (31 اگست) کو ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرکے بتایا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن 18 سے 22 ستمبر تک چلے گا۔ اس میں 5 میٹنگیں ہوں گی۔
اسپیشل سیشن نئے پارلیمنٹ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، اس سیشن میں 10 سے زیادہ اہم بل پیش کئے جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی اہم بل کی وجہ سے اسپیشل سیشن بلایا جا رہا ہے۔ پرہلاد جوشی نے لکھا کہ امرت کال کے درمیان پارلیمنٹ مثبت بات چیت اور بحث کا انتظار کررہا ہوں۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، اس سیشن میں حکومت 10 سے زیادہ اہم بل پی کرسکتی ہے اور اسی ضمن میں یہ خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔
مانسون سیشن میں ہوا تھا زبردست ہنگامہ
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 20 جولائی سے 11 اگست تک چلا تھا۔ اس دوران منی پورتشدد سے متعلق دونوں ہی ایوانوں میں جم کرہنگامہ ہوا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے منی پورکے موضوع پرایوان میں بحث اور وزیراعظم مودی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا تھا۔
اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی
منی پورتشدد کے موضوع پروزیراعظم سے بیان دینے کے مطالبہ کے دوران اپوزیشن اتحاد انڈیا کی طرف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویزلے کرآئی تھی۔ اس پر بحث کے دوران برسراقتدار بی جے پی اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر جم کر حملہ بولا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 20 سے 21 جنوری تک ہوا…
پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کا نام عام…
ٹرمپ پہلے ہی مغربی ایشیا میں خود کو شامل کر چکے ہیں۔ خطے کے لیے…
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…