قومی

Special Namaz in Lucknow for the successful landing of Chandrayaan-3: چندریان3 کی کامیابی کیلئے لکھنو میں خصوصی نماز اور اجتماعی دعا کا اہتمام

مشن چندریان3 کی کامیابی کیلئے ہر کوئی دعا گو ہے۔ پورا ملک اس تاریخی کامیابی کا گواہ بننے کیلئے بیتاب ہے۔ ہر کوئی چندریان تھری کی کامیاب لینڈنگ کو براہ راست دیکھنے کو منتظر ہے۔ پورے ملک میں چندریان کو لیکر ایک عجیب قسم کا جوش وجذبہ اور جنون دیکھنے کو مل رہا ہے ،اور اسی جوش وجذبے کا نتیجہ ہے کہ ملک کے ہر سمت میں آج چندریان کی کامیاب لینڈنگ کیلئے خصوصی عبادات ،پوجا پاٹھ اور دعاوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کل شام چھ بج کر چار منٹ پر چندریا3 کے لینڈنگ کا وقت بتایا جارہا ہے، اسرو ہر لمحے کو باریکی سے دیکھ رہا ہے اور اسرو کی اس تاریخی پہل کی کامیابی کیلئے ہر زبان پر دعا ہے۔

خصوصی پوجا پاٹھ اور عبادت کے سلسلے میں ایک تصویر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے اسلامک سینٹر آف انڈیا  سے آئی ہے جہاں چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے باضابطہ طور پر خصوصی نماز ادا کی گئی ہے۔مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر،امام عیدگاہ لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی امامت  میں خصوصی نماز ادا کی گئی ،ا س کے بعد چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ خصوصی نماز میں نہ صرف اسلامک سینٹر کے طلبا بلکہ آس پاس کے لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی اور چندریان کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا میں حصہ لیا ۔ اس دوران مولانا خالد رشید نے کہا کہ چندریان 3 کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہوگی اور اس کی وجہ سے ہر ہندوستانی کو فخر کا موقع ملے گا۔ اس چندریان کی کامیابی سے ہندوستان نہ صرف خلا میں نئی تاریخ رقم کرے گا بلکہ چاند پر ریسر چ کے معاملے میں بھی اہم پیش رفت ہوگی ۔ اس  کیلئے اسرو کی ٹیم نے جو کام کیا ہے،اس کا مثبت اس بار برآمد ہو،ہم سب کی یہی دعا ہے اور اسی کامیابی کیلئے ہم نے خصوصی نماز ادا کی ہے اور دعا کی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستانی چاند مشن چندریان-3 بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ چاند مشن، چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔اب تک، مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اب سب کی نظریں اس لینڈنگ پر ہیں جو اگر کامیاب ہو جاتا ہے، تو ہندوستان کو اقوام کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل کر دے گا جس میں امریکہ، روس اور چین شامل ہیں۔ اسرو کے سائنسدان نصف شب سے چندریان 3 مشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

2 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

26 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

28 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

53 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

1 hour ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

2 hours ago