قومی

Ameer Jamaat-e-Islami Hind’s Special Message on Eid-Ul-Adha: ’’اسوہ ابراہیمی میں امت کی کامیابی و کامرانی کا راز پوشیدہ ہے‘‘، عید قرباں پر امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی کا بیان

عید الاضحی کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ  ’’یہ  عید ایک خدا کی بندگی ، اس کے لیے مکمل یکسوئی اور ہر طرح کے شرک سےمکمل براءت کا عظیم الشان دن ہے۔ یہ عید جان نثاری کی عید ہے۔ اللہ سے کیے گئے عہد و پیمان کی اور اس سے وفاداری کی عید ہے۔ یہ عید استقامت کی عید ہے۔ یہ عید سیدنا ابراہیم کے اس اسوے کو یاددلاتی ہے کہ کیسے خلیل اللہ نے ہر طرح کی آزمائشوں کے درمیان اپنے عقیدے اور اصول پر پہاڑ کی سی استقامت کا مظاہرہ فرمایا تھا۔ یہ عید، صبر و ثبات کی، الوالعزمی کی حنیفیت اور یکسوئی کی عید ہے۔ یہ عیدقربانیوں کا سیلبریشن ہے۔ خود کو ، اپنے سارے وجود کو، اپنے سارے کل کو اور اپنے پورے خاندان کو سچائی کے لیے پیش کرنے اور اللہ کی مرضی پرنچھاور کرنے کے اُس سچے جذبے کو سلیبریٹ کرتی ہے جس کا نمونہ خلیل اللہ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لیے چھوڑا ہے۔‘‘

موجودہ حالات پر گفتگو

موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت  نے کہا کہ ”موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے لیے اس ابراہیمی اسوے میں ایک بڑا سبق اور کامیابی و سربلندی کا عظیم راز پوشیدہ ہے۔بے شک امت مسلمہ عالمی سطح پر بھی اور ہمارے ملک میں بھی، طرح طرح کے چیلنجوں  کی زدمیں ہے۔ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے اسوے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے چیلنج اہل ایمان کی آزمائش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ عظیم کامیابیوں کو اُس نے اولوالعزمی اوراستقامت جیسی صفات ہی کے ساتھ وابستہ فرمایا ہے۔ عید الاضحی محض ایک رسمی تیوہار نہیں ہے بلکہ  امت مسلمہ کے اندر اسی ابراہیمی کردار کی افزائش کا خدائی نسخہ ہے۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ اس عید کے تمام مراسم اسکے حقیقی مقاصد کے شعور کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ آیئے اس عید کو ہم سب ایمان و استقامت کے وصف کی افزائش کا ذریعہ بنائیں۔ یہ اوصاف ہمارے اندر پیدا ہوجائیں تو ان شاء اللہ ہماری راہیں روشن اورمستقبل تاب ناک ہوجائے گا”۔

امیر جماعت اسلامی ہند کی خصوصی دعا

اس موقع پر امیر جماعت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کوابراہیمی ایمان، ابراہیمی استقامت اور ابراہیمی حنیفیت عطا فرمائے اور موجودہ حالات میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں، پوری یکسوئی سے ان کو انجام دینے کی توفیق و صلاحیت بخشےاوراس عید کو خوشی ‎مسرت، امن و امان اور عدل و انصاف کے ایک نئے دور کی شروعات کا ذریعہ کا ذریعہ بنائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

21 minutes ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

53 minutes ago

Eknath Shinde met PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملے ایکناتھ شندے، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے مرکز سے بڑی مالی مدد کی امید

مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…

1 hour ago

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

2 hours ago