قومی

MP Iqra Hasan on Rahul Gandhi: راہل گاندھی کی حمایت میں آئیں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری، پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد کیرانہ کی ایم پی نے وزیراعظم مودی کولکھا خط، کیا یہ بڑا مطالبہ

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلایا جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم نریندرمودی کوخط بھی لکھا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظرپارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری کے مطابق، پیرکے روز انہوں نے یہ خط وزیراعظم دفتر (پی ایم او) میں دی ہے۔

اقرا حسن نے خط میں کیا لکھا؟

اقرا حسن نے خط میں لکھا- میں یہ خط ایک فکرمند شہری اورایک ذمہ دارعوامی نمائندہ کی حیثیت سے آپ کو لکھ رہی ہوں۔ حال ہی میں جموں وکشمیر کے پہلگام میں جو دردناک حملہ ہوا، اس نے پورے ملک کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ایسے وقت میں پارلیمنٹ کو سامنے آکر عوام کے جذبات، درد اورامیدوں کوآوازدینی چاہئے۔ یہ بہت ہی نازک گھڑی ہے۔ ہمیں ان معصوم لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنی چاہئے، جواس حملے میں شہید ہوئے۔ ساتھ ہی یہ بھی ظاہرکرنا چاہئے کہ ہم سب ایک ہیں۔ امن، انصاف اور اتحاد کے اصولوں پرقائم ہیں۔

کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ پارلیمنٹ کا ایک خاص سیشن بلایا جائے جو صرف اسی موضوع پر ہوکہ اس حملے کے بعد ملک کی سلامتی، عوام کی تازہ حالت اوران کے جذبات پرکھل کربات چیت ہو۔ اس سے نہ صرف ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ ہماری جمہوریت زندہ ہے، بلکہ یہ بھی ثابت ہوگا کہ ہم کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔ امید ہے کہ آپ میری اس اپیل کو سنجیدگی سے لیں گے اورجلد کوئی قدم اٹھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago