قومی

Akhilesh Yadav reaction on Census Notification: مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد اکھلیش یادو نے کیا بڑا دعویٰ، کہا- ہوشیار رہنے کی ضرورت، بی جے پی پرکسی کو بھروسہ نہیں

مرکزی حکومت نے آج پیرکے روز(16 جون، 2025) کو مردم شماری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اب سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے مردم شماری سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا ہے کہ سبھی کومحتاط رہنا ہوگا۔ یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمیں ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا۔ آنے والے وقت میں مردم شماری ہونے والی ہے۔ اب توتاریخ بھی آگئی ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ کہیں کا کہیں اعدادوشمارنہ جوڑدیا جائے۔ بی جے پی کے اعدادوشمارپر کسی کو بھروسہ نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن میں مرکزی حکومت نے کیا کہا؟

حکومت نے پیرکے روزسال 2027 میں ذات پرمبنی مردم شماری کے لئے ہندوستان کی 16ویں مردم شماری کرانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس طرح کی آخری مردم شماری سال 2011 میں ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لداخ جیسے برف باری والے علاقوں میں مردم شماری یکم اکتوبر2026 سے کی جائے گی اورملک کے بقیہ حصوں میں 12 مارچ کودوبارہ مردم شماری کی جائے گی۔ مذکورہ مردم شماری مرکزکے زیرانتظام ریاست لداخ اورجموں وکشمیرکے مرکزکے زیرانتظام علاقوں اورہماچل پردیش اوراتراکھنڈ کے برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں کے علاوہ باقی ریاستوں کے لئے یکم مارچ 2027 کو 00.00 بجے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لداخ اورمرکزکے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیراورہماچل پردیش اوراتراکھنڈ ریاستوں کے برف سے ڈھکے علاقوں کے لئے حوالہ تاریخ یکم اکتوبر2026 کو00:00 بجے ہوگی۔ ملک بھرسے آبادی کے اعداد و شمار فراہم کرنے کا یہ بڑا کام تقریباً 34 لاکھ شمارکنندگان اورسپروائزراورتقریباً 1.3 لاکھ مردم شماری کے اہلکارڈیجیٹل آلات سے لیس ہوں گے۔

مردم شماری کے ساتھ ہوگی ذات پات پر مبنی مردم شماری

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری بھی کی جائے گی۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز یہاں مرکزی داخلہ سکریٹری، ہندوستان کے رجسٹرارجنرل اورمردم شماری کمشنرمرتنجے کمارنارائن اوردیگرسینئر افسران کے ساتھ مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مردم شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ پہلے مردم شماری میں- ہاؤس لسٹنگ آپریشن (ایچ ایل او)- ہرگھرکی رہائشی حیثیت، اثاثوں اورسہولیات کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ اس کے بعد، دوسرے مرحلے میں – آبادی کی گنتی (پی ای) ہرگھرکے ہرفرد کی آبادی، سماجی واقتصادی حیثیت، ثقافتی حیثیت اوردیگرتفصیلات جمع کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago