قومی

Ahmedabad plane crash: احمد آباد طیارہ حادثہ: کاک پٹ کا وائس ریکارڈر برآمد، کئی اہم جانکاریاں ملنے کا راستہ ہموار

گزشتہ دنوں احمد آباد سے لندن کے لیے پرواز بھرنے والے ایئر انڈیا کے طیارہ حادثہ کا زخم اب بھی تازہ ہے۔ کئی سنگین طور پر زخمی ہونے والوں کا علاج اسپتالوں میں جاری ہے اور حادثہ کی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔ اس درمیان ایک بڑی کامیابی یہ حاصل ہوئی ہے کہ طیارہ کے کاک پِٹ کا وائس ریکارڈ برآمد ہو گیا ہے۔ اس سے کئی اہم جانکاریاں ملنے کا راستہ بھی ہموار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

بلیک باکس پہلے ہی برآمد ہوچکا ہے

قابل ذکر ہے کہ طیارہ حادثہ کے بعد بلیک باکس اور کچھ دیگر اہم حصے پہلے ہی برآمد کیے جا چکے ہیں۔ یہ سبھی حادثہ سے متعلق کئی اہم انکشافات آنے والے دنوں میں کر سکتے ہیں۔ پائلٹ نے میڈے کال کیوں کیا، پرواز بھرنے کے چند منٹ کے اندر طیارہ اوپر جانے کی جگہ نیچے کی طرف کیوں گر گیا، ان سبھی کے سوالوں کے جواب ملنے کی توقع ہے ۔ اب کاک پِٹ کا وائس ریکارڈ ملنے سے حادثہ کی جانچ میں مزید آسانیاں فراہم ہوں گی۔

کاک پِٹ میں سبھی آوازوں ریکارڈ کرتا ہے یہ ڈیوائس

دراصل کاک پِٹ کا وائس ریکارڈر عملہ کے اہلکاروں کی آواز ریکارڈ کرتا ہے۔ ساتھ ہی کاک پِٹ کے اندر کی آوازیں بھی اس میں ریکارڈ ہو جاتی ہیں۔ یہ ڈیوائس طیارہ میں موجود دونوں پائلٹس کی ٹھیک پیشانی کے اوپر لگا ہوتا ہے۔ انجن کی آواز، لینڈنگ، سسٹم فیل کرنے سے لے کر طیارہ کی رفتار اور کس وقت کوئی خاص نوٹکرنے والی سرگرمی ہوئی، ان سب کی آوازیں اس میں ریکارڈ ہوتی ہیں۔ ایسے میں ان آوازوں کے ذریعہ یہ صاف ہو سکتا ہے کہ آخری چند منٹ یا سیکنڈس میں جب پائلٹ نے میڈے کال دیا، تب کس طرح کی سرگرمیاں جہاز میں ہوئیں۔ کون سے وہ حالات تھے، جس کے سبب طیارہ حادثہ ہو گیا… ان سوالات کے جواب ملنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔

اسے بے حد حساس معاملوں میں ہی سننے کی اجازت دی جاتی ہے

کاک پِٹ کے وائس ریکارڈر کی مدد سے ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ بات چیت، ریڈیو موسم بریفنگ اور پائلٹس و گراؤنڈس یا کیبن عملہ کے درمیان بات چیت کا بھی پتہ چل سکتا ہے۔ حادثہ کی جانچ میں دوسری مدلل جانکاری کے مقابلے میں کاک پِٹ کے وائس ریکارڈنگ کا استعمال الگ طریقے سے ہوتا ہے۔ اسے بے حد حساس معاملوں میں ہی سننے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ایسے میں اب جب طیارہ اور اس کے سبھی عملہ کے اہلکار نہیں بچ سکے ہیں تو یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ ریکارڈنگ کس طرح کی جانکاریاں مہیا کراتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago