قومی

India Charts $1 Trillion Course for Maritime Growth: ہندوستان کا سمندری شعبہ $1 ٹریلین سرمایہ کاری کے روڈ میپ کے ساتھ تبدیلی کے لیے تیار: مرکزی وزیر سربانند سونووال

وزارتِ بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ (MoPSW) نے بدھ کے روز دہلی میں ’’ایمبیسیڈرز راؤنڈ ٹیبل میٹ‘‘ کا انعقاد کیا، جس میں 28 ممالک کے سفیروں، اعلیٰ سرکاری حکام، صنعت کاروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد بھارت میں 27 سے 31 اکتوبر تک ہونے والے انڈیا میری ٹائم ویک 2025 (IMW) سے قبل عالمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ سربانند سونووال نے کی۔ انھوں نے بھارت کو عالمی میری ٹائم سرمایہ کاری اور اختراع (innovation) کا مرکز بنانے کی اپیل کی اور حکومت کے 1 ٹریلین امریکی ڈالر کے میری ٹائم سرمایہ کاری روڈ میپ کو اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر سونووال نے کہا کہ ’’وزیرِاعظم نریندر مودی جی کے وژن کے تحت بھارت کا میری ٹائم شعبہ ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ ہماری بندرگاہیں، شپنگ اور لاجسٹکس کا نظام زیادہ مضبوط، پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار ہو رہا ہے۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ بھارت میں غیر ملکی شراکت داری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جیسے کہ بندرگاہوں اور کارگو ٹرمینل کی ترقی، شپ بلڈنگ، شپ ری سائیکلنگ اور مرمت،گرین ہائیڈروجن ہب اور کم اخراج والے جہازوں کے ذریعے ماحول دوست شپنگ۔ اجلاس میں جوائنٹ سکریٹری آر لکشمنن نے گرین ہائیڈروجن، ایل این جی بنکرنگ اور میری ٹائم انڈسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔

دریں اثنا اجلاس میں گفتگو کا محور بھارت کو ایک عالمی میری ٹائم ہب بنانا، نیلی معیشت (Blue Economy) کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل شپنگ اور سبز ٹیکنالوجی کو اپنانا رہا۔ اس دوران IFSC-GIFT City کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ عالمی سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ موجودہ قانونی ڈھانچے میں تبدیلی کے طور پر پانچ نئے قوانین متعارف کرائے گئے، جن سے نوآبادیاتی دور کے پرانے قوانین کی جگہ جدید اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ فریم ورک قائم کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ ’’IMW 2025 ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں خیالات حقیقی منصوبوں میں تبدیل ہوں گے اور شراکت داریاں مضبوط ہوں گی۔ بھارت ایک خوش حال، پائیدار اور جامع میری ٹائم مستقبل کے لیے تیار ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

55 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

43 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago