بین الاقوامی

Russia-Ukraine War: روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، میزائل اورڈرون حملے میں 15 کی موت، یورپی یونین کی عمارت کوبھی پہنچا نقصان

روس نے جمعرات (28 اگست، 2025) کی صبح یوکرین پرمیزائل اورڈرون سے حملہ کردیا، جس سے یوکرین میں 4 بچوں سمیت کل 15 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ صدرولادیمیرزیلنسکی نے اس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کی سفارتی کوششوں کے درمیان روس کا جواب ہے۔

حملے میں یوروپی یونین مشن کے ہیڈ کوارٹراوربرٹش کونسل سمیت 7 اضلاع کی عمارتوں کونقصان پہنچا ہے۔ یوکرین کی فوج نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ملک بھرمیں روس کی طرف سے داغے گئے 600 ڈرونزمیں سے 563 اور31 میزائلوں میں سے 26 کو مارگرایا ہے۔

گھنٹوں تک چلے حملے میں 38 شہری زخمی

رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، حملے والی جگہ پربچاؤ ٹیم پہنچی، جہاں ایک عمارت ملبے میں تبدیل ہوچکی تھی۔ ملبے کی کھدائی کے دوران دولاشیں ملیں۔ افسران نے بتایا کہ روس کی طرف سے گھنٹوں تک چلے اس حملے میں یوکرین کے کم ازکم 38 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی فوج نے بتایا کہ روس نے کل 13 مقامات پرحملے کئے۔ وہیں قومی گرڈ آپریٹراوکرینیگونے کہا کہ توانائی سہولیات کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ روس کے حملے کے حوالے سے یوکرین کے صدرزیلنسکی نے ‘ایکس’ پرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘روس مذاکرات کی میزپر بیٹھنے کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کا انتخاب کرتا ہے۔ یہ جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل وغارت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا ردعمل

وہیں، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فوج نے فوجی صنعتی اڈوں اورہوائی اڈوں پرحملہ کیا ہے۔ روس نے ہمیشہ شہریوں کونشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں گنجان آباد علاقوں میں حملوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حملے کے دوران رات کے وقت کیومیں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے اوردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ میئروٹالی کلسٹسکونے اسے حالیہ مہینوں میں شہرپرہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاسکا میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھی کوئی خاطرخواہ نتیجہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

برطانوی وزیراعظم نے روسی حملے کی مذمت کی

یورپی کونسل کے صدرانٹونیوکوسٹا نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پرلکھا، ‘میں یوکرین پرایک اوررات کے مہلک روسی میزائل حملوں سے صدمے میں ہوں۔ میری تعزیت یوکرین کے مصیبت زدہ شہریوں اوروہاں کے ملازمین کے ساتھ ہے، جن کی عمارت کوروسی حملوں میں نقصان پہنچا۔ یورپی یونین اس سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔’ برطانوی وزیراعظم کیراسٹارمرنے بھی یوکرین پرروسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری تعزیت روسی حملوں سے متاثرہونے والے کیوکے تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔ حملے میں برٹش کونسل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ولادیمیر پتن بچوں اورشہریوں کوقتل کررہا ہے اورامن کی امیدوں کوختم کررہا ہے۔’

Nisar Ahmad

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

1 hour ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

2 hours ago