-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت اپوزیشن لیڈران کو بھی بھیجی گئی ہے۔ مدعو کئے گئے اپوزیشن لیڈران میں کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوگوڑا کو بھی مبینہ طور پر رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ سے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق، رام مندر کی افتتاحی تقریب میں کانگریس کے سینئر لیڈران کے شامل ہونے کا امکان کم ہی ہے۔؎
ذرائع کے حوالے سے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرسٹ کے ایک نمائندہ وفد نے کئی اپوزیشن لیڈران کو دعوت نامہ بھیجا ہے، آئندہ کچھ دنوں میں مزید اپوزیشن لیڈران کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔ رام مندر پروگرام کے لئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے، جن میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال، بی ایس پی لیڈرمایاوتی، سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری اور سی پی آئی کے ڈی راجا شامل ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا رام مندر کے افتتاحی تقریب کے دوران خطاب ہوسکتا ہے۔ رام مندر افتتاحی تقریب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ افتتاح والہانہ اورشاندار ہونے جا رہا ہے۔ مندراحاطے کو 1,800 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔
الگ الگ شعبوں کی مشہور شخصیات کو دعوت
کچھ دن پہلے، رام مندر ٹرسٹ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ 1990 کی دہائی میں رام مندر آندولن میں سب سے آگے رہے بی جے پی کے سینئر لیڈرلال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہرجوشی سے ان کی صحت اور عمرکی وجہ سے اس پروگرام میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی گئی تھی۔ ایک دن بعد، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے کہا کہ ان دونوں لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہ تقریب میں شامل ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔ مندرٹرسٹ نے سنتوں، سائنسدانوں، فوجی افسران، پدم ایوارڈ یافتہ، صنعت کار، دلائی لامہ اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر نامور شخصیات کو بھی مدعوکیا ہے۔ ایودھیا میں ایک اسپتال کے ساتھ ایک ٹینٹ سٹی بھی قائم کی گئی ہے، جہاں ملک بھرسے 150 ڈاکٹر باری باری اپنی خدمات انجام دیں گے۔ تقریب سے پہلے بھگوان کو غسل دینے (اسنان کرانے) اورایودھیا کی اہم مندروں میں جلوس نکالنے جیسی رسومات کا اہتمام کیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…