قومی

BJP MLA 25 Years Sentencing: نابالغ بچی سے آبروریزی کرنے کے قصور بی جے پی ایم ایل اے کو عدالت نے سنائی 25 سال کی سزا، 10 لاکھ کا جرمانہ

BJP MLA Ramdulare Gond Sentencing: نابالغ سے آبروریزی کے قصو دودھی سے بی جے پی رکن اسمبلی رام دلارے گونڈ کو سون بھدرکی ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے 25 سال کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی 10 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی کو عدالت نے 12 دسمبر کو آبروریزی معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا اورجیل بھیج دیا تھا۔ اب سزا یافتہ ہونے کے بعد ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی جانا یقینی ہے۔

واضح رہے کہ پورا معاملہ 2014 کا ہے۔ پاکسو اور آبروریزی کے معاملے میں 4 نومبر 2014 سے مقدمہ چل رہا تھا۔ اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 376 اور 201 کے تحت عدالت نے رکن اسمبلی کو 12 دسمبرکو قصوروارقراردیا تھا۔ فیصلہ آنے پر مدعی متاثرہ کے بھائی نے کہا کہ آج انصاف کی جیت ہوئی۔ دوسری جانب بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹوں کی طرف سے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کم سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں پردھان کے شوہر رہتے ہوئے رام دلارے گونڈ پرنابالغ سے آبروریزی کا الزام لگا تھا۔ اس کے بعد نومبر 2014 میں میورپور تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا اور 9 سالوں کی لمبی سماعت کے بعد فیصلہ آیا ہے۔ واضح رہے کہ آبروریزی کے بعد متاثرہ حاملہ ہوگئی تھی اورایک سال بعد اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ مدعی متاثرہ کے بھائی نے بتایا کہ ان 9 سالوں کی لڑائی میں رکن اسمبلی کی طرف سے تمام طرح کی دھمکیاں اور لالچ دیئے گئے۔ پٹائی ہی نہیں ان کے بیٹوں نے تو جان سے مارنے اور گاؤں سے باہر پھینک دینے تک کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں:  Shahi Eidgah-Shri Krishna Janmbhoomi Row: متھرا شاہی عید گاہ کے سروے پر نہیں لگے گی پابندی، سپریم کورٹ کا الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار

متاثرہ کو بالغ بتانے کے لئے بنوایا فرضی سرٹیفکیٹ

رکن اسمبلی پرالزام یہ بھی تھا کہ اس نے متاثرہ کو بالغ قرار دینے کے لئے بھی سازش کی۔ اس نے متاثرہ کا فرضی اسکول سرٹیفکیٹ بھی بنوایا اورتاریخ پیدائش بھی بڑھوا دی تھی۔ حالانکہ عدالت نے صحیح سرٹیفکیٹ کو ہی درست منایا اور رکن اسمبلی کی طرف سے پیش کئے گئے سرٹیفکیٹ کو فرضی مانا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago